تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی جب خدا کا دین (اسلام) اپنی مکمل صورت میں آ پہنچا تو کوئی جھوٹا یا نا مکمل دین قبول نہیں کیا جا سکتا۔ طلوع آفتاب کے بعد مٹی کے چراغ جلانا یا گیس بجلی اور ستاروں کی روشنی تلاش کرنا محض لغو اور کھلی حماقت ہے۔ مقامی نبوتوں اور ہدایتوں کا عہد گذر چکا۔ اب سب سے بڑی اور عالمگیر نبوت و ہدایت سے ہی روشنی تلاش کرنی چاہئےکہ یہ ہی تمام روشنیوں کا خزانہ ہے جس میں پہلی تمام روشنیاں مدغم ہو چکی ہیں فانک شمس والملوک کواکب…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں