مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ روم، آیت 53

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وما انت بهاد العمي عن ضلالتهم ان تسمع الا من يؤمن باياتنا فهم مسلمون

اور نہ اندھوں کو اُن کی گمراہی سے (نکال کر) راہ راست پر لاسکتے ہو۔ تم تو انہی لوگوں کو سنا سکتے ہو جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں سو وہی فرمانبردار ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 60 میں سے آیت 53
  • پارہ 21
  • صفحہ 410

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اللہ کو سب قدرت ہے، مردہ کو زندہ کر دے، تم کو یہ قدرت نہیں کہ مردوں سے اپنی بات منوا سکو یا بہروں کو سنا دو، یا اندھوں کو دکھلا دو، خصوصًا جب وہ سننے اور دیکھنے کا ارادہ بھی نہ کریں پس آپ ان کے کفر و ناسپاسی سے ملول و غمگین نہ ہوں، آپ صرف دعوت و تبلیغ کے ذمہ دار ہیں کوئی بدبخت نہ مانے تو آپ کا کیا نقصان ہے آپ کی بات وہ ہی سنیں گے جو ہماری باتوں پر یقین کر کے تسلیم و انقیاد کی خو اختیار کرتے ہیں (تنبیہ) اسی قسم…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَآاور نہیںwamā
  2. أَنتَآپanta
  3. بِهَـٰدِرہنمائی کرنے والےbihādi
  4. ٱلْعُمْىِاندھوں کیl-ʿum'yi
  5. عَنان کیʿan
  6. ضَلَـٰلَتِهِمْ ۖگمراہی سےḍalālatihim
  7. إِننہیںin
  8. تُسْمِعُآپ سنوا سکتےtus'miʿu
  9. إِلَّامگرillā
  10. مَنجوman
  11. يُؤْمِنُایمان رکھتا ہوyu'minu
  12. بِـَٔايَـٰتِنَاہماری آیات پرbiāyātinā
  13. فَهُمپھر وہfahum
  14. مُّسْلِمُونَمسلمان ہوں۔ سرتسلیم خم کردیںmus'limūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں