مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ روم، آیت 55

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ويوم تقوم الساعة يقسم المجرمون ما لبثوا غير ساعة كذلك كانوا يؤفكون

اور جس روز قیامت برپا ہوگی گنہگار قسمیں کھائیں گے کہ وہ (دنیا میں) ایک گھڑی سے زیادہ نہیں رہے تھے۔ اسی طرح وہ (رستے سے) اُلٹے جاتے تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 60 میں سے آیت 55
  • پارہ 21
  • صفحہ 410

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی قبر میں یا دنیا میں رہنا تھوڑ امعلوم ہو گا جب مصیبت سر پر کھڑی نظر آئے گی تو کہیں گے کہ افسوس بڑی جلدی دنیا کی اور برزخ کی زندگی ختم ہو گئ۔ کچھ بھی مہلت نہ ملی جو ذرا سی دیر اور اس عذاب الیم سے بچے رہتے۔ یا دنیا میں کچھ زیادہ مدت ٹھہرنے کا موقع ملتا تو اس دن کے لئے تیاری کرتے یہ تو ایک دم مصیبت کی گھڑی سامنے آ گئ۔ یعنی جیسے اس وقت یہ کہنا جھوٹ اور غلط ہو گا اسی طرح سمجھ لو کہ دنیا میں بھی یہ لوگ غلط خیالات…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَيَوْمَاور جس دنwayawma
  2. تَقُومُقائم ہوگیtaqūmu
  3. ٱلسَّاعَةُقیامتl-sāʿatu
  4. يُقْسِمُقسمیں کھائیں گےyuq'simu
  5. ٱلْمُجْرِمُونَمجرمl-muj'rimūna
  6. مَانہیںmā
  7. لَبِثُوا۟وہ ٹھہرےlabithū
  8. غَيْرَسوائےghayra
  9. سَاعَةٍۢ ۚایک گھڑی کےsāʿatin
  10. كَذَٰلِكَاسی طرحkadhālika
  11. كَانُوا۟تھے وہkānū
  12. يُؤْفَكُونَپھیرے جاتےyu'fakūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں