مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ روم، آیت 56

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقال الذين اوتوا العلم والايمان لقد لبثتم في كتاب الله الى يوم البعث فهذا يوم البعث ولكنكم كنتم لا تعلمون

اور جن لوگوں کو علم اور ایمان دیا گیا تھا وہ کہیں گے کہ خدا کی کتاب کے مطابق تم قیامت تک رہے ہو۔ اور یہ قیامت ہی کا دن ہے لیکن تم کو اس کا یقین ہی نہیں تھا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 60 میں سے آیت 56
  • پارہ 21
  • صفحہ 410

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی مومنین اور ملائکہ اس وقت ان کی تردید کریں گے کہ تم جھوٹ بکتے ہو یا دھوکہ میں پڑے ہو جو کہتے ہو کہ قبر یا دنیا میں ایک گھڑی سے زیادہ ٹھہرنا نہیں ہوا۔ تم ٹھیک اللہ کے علم اور اس کی خبر اور لوح محفوظ کے نوشتہ کے موافق قیامت کےدن تک ٹھہرے ایک منٹ کی بھی کمی نہیں ہوئی۔ آج عین وعدہ کے موافق وہ دن آ پہنچا۔ اب دیکھ لو جسے تم جانتے اور مانتے نہ تھے۔ اگر پہلے سے اس دن کا یقین کرتے تو تیار ہو کر آتے اور یہاں کی مسرتیں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَالَاور کہاwaqāla
  2. ٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīna
  3. أُوتُوا۟جو دیئے گئےūtū
  4. ٱلْعِلْمَعلمl-ʿil'ma
  5. وَٱلْإِيمَـٰنَاور ایمانwal-īmāna
  6. لَقَدْالبتہ تحقیقlaqad
  7. لَبِثْتُمْٹھہرے ہو تمlabith'tum
  8. فِىمیںfī
  9. كِتَـٰبِنوشتےkitābi
  10. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  11. إِلَىٰتکilā
  12. يَوْمِدنyawmi
  13. ٱلْبَعْثِ ۖقیامت کےl-baʿthi
  14. فَهَـٰذَاتو یہfahādhā
  15. يَوْمُدن ہےyawmu
  16. ٱلْبَعْثِقیامت کاl-baʿthi
  17. وَلَـٰكِنَّكُمْلیکن تم تھےwalākinnakum
  18. كُنتُمْتمkuntum
  19. لَانہlā
  20. تَعْلَمُونَعلم رکھتےtaʿlamūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں