مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ سجدہ، آیت 12

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولو ترى اذ المجرمون ناكسو رءوسهم عند ربهم ربنا ابصرنا وسمعنا فارجعنا نعمل صالحا انا موقنون

اور تم (تعجب کرو) جب دیکھو کہ گنہگار اپنے پروردگار کے سامنے سرجھکائے ہوں گے (اور کہیں گے کہ) اے ہمارے پروردگار ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا تو ہم کو (دنیا میں) واپس بھیج دے کہ نیک عمل کریں بیشک ہم یقین کرنے والے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 30 میں سے آیت 12
  • پارہ 21
  • صفحہ 416

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ذلت و ندامت سے۔ محشر میں۔ یعنی ہمارے کان اور آنکھیں کھل گئیں۔ پیغمبر جو باتیں فرمایا کرتے تھے ان کا یقین آ گیا۔ بلکہ آنکھوں سے مشاہدہ کر لیا کہ ایمان اور عمل صالح ہی خدا کے ہاں کام دیتا ہے۔ اب ایک مرتبہ پھر دنیا میں بھیج دیجئے دیکھئے کیسے نیک کام کرتے ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَوْکاشwalaw
  2. تَرَىٰٓتم دیکھوtarā
  3. إِذِجبidhi
  4. ٱلْمُجْرِمُونَمجرمl-muj'rimūna
  5. نَاكِسُوا۟جھکائے ہوئے ہوں گےnākisū
  6. رُءُوسِهِمْاپنے سروں کوruūsihim
  7. عِندَپاس (کہیں گے)ʿinda
  8. رَبِّهِمْاپنے رب کےrabbihim
  9. رَبَّنَآاے ہمارے ربrabbanā
  10. أَبْصَرْنَادیکھ لیا ہم نےabṣarnā
  11. وَسَمِعْنَااور سن لیا ہم نےwasamiʿ'nā
  12. فَٱرْجِعْنَاپس لوٹا دے ہم کوfa-ir'jiʿ'nā
  13. نَعْمَلْہم عمل کریںnaʿmal
  14. صَـٰلِحًااچھےṣāliḥan
  15. إِنَّابیشک ہمinnā
  16. مُوقِنُونَیقین کرنے والے ہیںmūqinūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں