مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ سجدہ، آیت 20

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واما الذين فسقوا فماواهم النار كلما ارادوا ان يخرجوا منها اعيدوا فيها وقيل لهم ذوقوا عذاب النار الذي كنتم به تكذبون

اور جنہوں نے نافرمانی کی اُن کے رہنے کے لئے دوزخ ہے جب چاہیں گے کہ اس میں سے نکل جائیں تو اس میں لوٹا دیئے جائیں گے۔ اور اُن سے کہا جائے گا کہ جس دوزخ کے عذاب کو تم جھوٹ سمجھتے تھے اس کے مزے چکھو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 30 میں سے آیت 20
  • پارہ 21
  • صفحہ 416

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

کبھی کبھی آگ کے شعلے جہنمیوں کو دروازہ کی طرف پھینکیں گے۔ اس وقت شاید نکلنے کا خیال کریں۔ فرشتے پھر ادھر ہی دھکیل دیں گے کہ جاتے کہاں ہو۔ جس چیز کو جھٹلاتے تھے ذرا اس کا مزہ چکھو۔ اَللّٰھُمَّ اَعِذْنِیْ وَ مِنَ النَّارِ وَاَجِرْنِیْ مِنْ غَضَبِکَ ۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَمَّااور وہ لوگwa-ammā
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  3. فَسَقُوا۟جنہوں نے نافرمانی کیfasaqū
  4. فَمَأْوَىٰهُمُپس ٹھکانہ ان کاfamawāhumu
  5. ٱلنَّارُ ۖآگ ہوگیl-nāru
  6. كُلَّمَآجب کبھی وہkullamā
  7. أَرَادُوٓا۟ارادہ کریں گےarādū
  8. أَنکہan
  9. يَخْرُجُوا۟نکل آئیںyakhrujū
  10. مِنْهَآاس سےmin'hā
  11. أُعِيدُوا۟لوٹا دیئے جائیں گےuʿīdū
  12. فِيهَااسی میںfīhā
  13. وَقِيلَاور کہہ دیا جائے گاwaqīla
  14. لَهُمْان کوlahum
  15. ذُوقُوا۟چکھوdhūqū
  16. عَذَابَعذابʿadhāba
  17. ٱلنَّارِآگ کاl-nāri
  18. ٱلَّذِىوہ جو تھےalladhī
  19. كُنتُمتمkuntum
  20. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  21. تُكَذِّبُونَتم جھٹلایا کرتےtukadhibūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں