مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ احزاب، آیت 20

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يحسبون الاحزاب لم يذهبوا وان يات الاحزاب يودوا لو انهم بادون في الاعراب يسالون عن انبائكم ولو كانوا فيكم ما قاتلوا الا قليلا

(خوف کے سبب) خیال کرتے ہیں کہ فوجیں نہیں گئیں۔ اور اگر لشکر آجائیں تو تمنا کریں کہ (کاش) گنواروں میں جا رہیں (اور) تمہاری خبر پوچھا کریں۔ اور اگر تمہارے درمیان ہوں تو لڑائی نہ کریں مگر کم

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 73 میں سے آیت 20
  • پارہ 21
  • صفحہ 420

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی کفار کی فوجیں ناکامیاب واپس جا چکیں لیکن ان ڈرپوک منافقوں کو ان کے چلے جانے کا یقین نہیں آتا اور فرض کیجئے کفار کی فوجیں پھر لوٹ کر حملہ کر دیں تو ان کی تمنا یہ ہوگی کہ اب وہ شہر میں بھی نہ ٹھہریں جب تک لڑائی رہے کسی گاؤں میں رہنے لگیں اور وہیں دور بیٹھے آنے جانے والوں سے پوچھ لیا کریں کہ مسلمانوں کا کیا حال ہے لڑائی کا نقشہ کیسا ہے۔ یعنی باتوں میں تمہاری خیرخواہی جتائیں اور لڑائی میں زیادہ کام نہ دیں محض…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَحْسَبُونَوہ سمجھتے ہیںyaḥsabūna
  2. ٱلْأَحْزَابَگروہوں کوl-aḥzāba
  3. لَمْنہیںlam
  4. يَذْهَبُوا۟ ۖوہ گئےyadhhabū
  5. وَإِناور اگرwa-in
  6. يَأْتِآجائیںyati
  7. ٱلْأَحْزَابُگروہl-aḥzābu
  8. يَوَدُّوا۟وہ چاہیں گےyawaddū
  9. لَوْکاش کہlaw
  10. أَنَّهُمبیشک وہannahum
  11. بَادُونَجنگل میں رہنے والے ہوتےbādūna
  12. فِىمیںfī
  13. ٱلْأَعْرَابِاعرابl-aʿrābi
  14. يَسْـَٔلُونَوہ پوچھتے پھرتے ہیںyasalūna
  15. عَنْکے بارے میںʿan
  16. أَنۢبَآئِكُمْ ۖتم لوگوں کے حالاتanbāikum
  17. وَلَوْاور اگرwalaw
  18. كَانُوا۟وہ ہوتےkānū
  19. فِيكُمتم میںfīkum
  20. مَّانہmā
  21. قَـٰتَلُوٓا۟وہ جنگ کرتےqātalū
  22. إِلَّامگرillā
  23. قَلِيلًۭابہت کمqalīlan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں