مواد پر جائیں
Quran Maqasid

قَوِيّ

قرآن میں قوي

معنی: قوت والا ہے

قوي قرآن کی 10 سورتوں کی 11 آیات میں 11 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
11
آیات
11
سورتیں
10
مادّہ
ق و ي

قَوِيّ

اسم · 11 بار

معنی: قوت والا ہے · دوسرے تراجم: مضبوط, البتہ قوت رکھنے والا ہوں،, جو مضبوط ہو, قوت والا

قرآن میں صورتیں

  • قَوِىٌّ ×4
  • ٱلْقَوِىُّ ×3
  • لَقَوِىٌّ ×3
  • قَوِيًّا ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

القوة تستعمل تارة في معنى القدرة نحو قوله

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

القاف والواو والياء أصلان متباينان، يدل أحدهما على شدة وخلاف ضعف، والآخر على خلاف هذا وعلى قلة خير.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ق و ي پر مکمل اندراجات

قوي والی آیات

11 میں سے آیات 1–11

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جیسا حال فرعوینوں اور ان سے پہلے لوگوں کا (ہوا تھا ویسا ہی ان کا ہوا کہ) انہوں نے خدا کی آیتوں سے کفر کیا تو خدا نےان کے گناہوں کی سزا میں ان کو پکڑ لیا۔ بےشک خدا زبردست اور سخت عذاب دینے والا ہے

    سورہ انفال، آیت 8:52
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب ہمارا حکم آگیا تو ہم نے صالح کو اور جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے تھے ان کو اپنی مہربانی سے بچالیا۔ اور اس دن کی رسوائی سے (محفوظ رکھا) ۔ بےشک تمہارا پروردگار طاقتور اور زبردست ہے

    سورہ ہود، آیت 11:66
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ وہ لوگ ہیں کہ اپنے گھروں سے ناحق نکال دیئے گئے (انہوں نے کچھ قصور نہیں کیا) ہاں یہ کہتے ہیں کہ ہمارا پروردگار خدا ہے۔ اور اگر خدا لوگوں کو ایک دوسرے سے نہ ہٹاتا رہتا تو (راہبوں کے) صومعے اور (عیسائیوں کے) گرجے اور (یہودیوں کے) عبادت خانے اور (مسلمانوں کی) مسجدیں جن میں خدا کا بہت سا ذکر کیا جاتا ہے ویران ہوچکی ہوتیں۔ اور جو شخص خدا کی مدد کرتا ہے خدا اس کی ضرور مدد کرتا ہے۔ بےشک خدا توانا اور غالب ہے

    سورہ حج، آیت 22:40
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ان لوگوں نے خدا کی قدر جیسی کرنی چاہیئے تھی نہیں کی۔ کچھ شک نہیں کہ خدا زبردست اور غالب ہے

    سورہ حج، آیت 22:74
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جنات میں سے ایک قوی ہیکل جن نے کہا کہ قبل اس کے کہ آپ اپنی جگہ سے اٹھیں میں اس کو آپ کے پاس لاحاضر کرتا ہوں اور میں اس (کے اٹھانے کی) طاقت رکھتا ہوں (اور) امانت دار ہوں

    سورہ نمل، آیت 27:39
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ایک لڑکی بولی کہ ابّا ان کو نوکر رکھ لیجئے کیونکہ بہتر نوکر جو آپ رکھیں وہ ہے (جو) توانا اور امانت دار (ہو)

    سورہ قصص، آیت 28:26
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو کافر تھے اُن کو خدا نے پھیر دیا وہ اپنے غصے میں (بھرے ہوئے تھے) کچھ بھلائی حاصل نہ کر سکے۔ اور خدا مومنوں کو لڑائی کے بارے میں کافی ہوا۔ اور خدا طاقتور (اور) زبردست ہے

    سورہ احزاب، آیت 33:25
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ اس لئے کہ ان کے پاس پیغمبر کھلی دلیلیں لاتے تھے تو یہ کفر کرتے تھے سو خدا نے ان کو پکڑ لیا۔ بےشک وہ صاحب قوت (اور) سخت عذاب دینے والا ہے

    سورہ مومن، آیت 40:22
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا اپنے بندوں پر مہربان ہے وہ جس کو چاہتا ہے رزق دیتا ہے۔ اور وہ زور والا (اور) زبردست ہے

    سورہ شوریٰ، آیت 42:19
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلی نشانیاں دے کر بھیجا۔ اور اُن پر کتابیں نازل کیں اور ترازو (یعنی قواعد عدل) تاکہ لوگ انصاف پر قائم رہیں۔ اور لوہا پیدا کیا اس میں (اسلحہٴ جنگ کے لحاظ سے) خطرہ بھی شدید ہے۔ اور لوگوں کے لئے فائدے بھی ہیں اور اس لئے کہ جو لوگ بن دیکھے خدا اور اس کے پیغمبروں کی مدد کرتے ہیں خدا ان کو معلوم کرے۔ بےشک خدا قوی (اور) غالب ہے

    سورہ حدید، آیت 57:25
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا کا حکم ناطق ہے کہ میں اور میرے پیغمبر ضرور غالب رہیں گے۔ بےشک خدا زورآور (اور) زبردست ہے

    سورہ مجادلہ، آیت 58:21