مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ احزاب، آیت 48

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولا تطع الكافرين والمنافقين ودع اذاهم وتوكل على الله وكفى بالله وكيلا

اور کافروں اور منافقوں کا کہا نہ ماننا اور نہ ان کے تکلیف دینے پر نظر کرنا اور خدا پر بھروسہ رکھنا۔ اور خدا ہی کارساز کافی ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 73 میں سے آیت 48
  • پارہ 22
  • صفحہ 424

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جب اللہ نے آپ کو ایسے کمالات اور ایسی برگزیدہ جماعت عنایت فرمائی تو آپ حسب معمول فریضہ دعوت و اصلاح کو پوری مستعدی سے ادا کرتے رہیے اور اللہ جو حکم دے اس کے کہنے یا کرنے میں کسی کافر و منافق کی یاوہ گوئی کی پروا نہ کیجئے۔ یعنی اگر یہ بدبخت زبان اور عمل سے آپ کو ستائیں تو ان کا خیال چھوڑ کر اللہ پر بھروسہ رکھئے۔ وہ اپنی قدرت و رحمت سے سب کام بنا دے گا۔ منکروں کو راہ پر لے آنا یا سزا دینا سب اسی کے ہاتھ میں ہے،…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَااور نہwalā
  2. تُطِعِاطاعت کیجیےtuṭiʿi
  3. ٱلْكَـٰفِرِينَکافروں کیl-kāfirīna
  4. وَٱلْمُنَـٰفِقِينَاور منافقوں کیwal-munāfiqīna
  5. وَدَعْاور چھوڑ دیجیے۔ پرواہ نہ کیجئےwadaʿ
  6. أَذَىٰهُمْان کی اذیت رسانی کیadhāhum
  7. وَتَوَكَّلْاور بھروسہ کیجیےwatawakkal
  8. عَلَىپرʿalā
  9. ٱللَّهِ ۚاللہ (پر)l-lahi
  10. وَكَفَىٰاور کافی ہےwakafā
  11. بِٱللَّهِاللہ تعالیٰbil-lahi
  12. وَكِيلًۭاکارسازwakīlan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں