مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ احزاب، آیت 49

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا اذا نكحتم المؤمنات ثم طلقتموهن من قبل ان تمسوهن فما لكم عليهن من عدة تعتدونها فمتعوهن وسرحوهن سراحا جميلا

مومنو! جب تم مومن عورتوں سے نکاح کرکے ان کو ہاتھ لگانے (یعنی ان کے پاس جانے) سے پہلے طلاق دے دو تو تم کو کچھ اختیار نہیں کہ ان سے عدت پوری کراؤ۔ ان کو کچھ فائدہ (یعنی خرچ) دے کر اچھی طرح سے رخصت کردو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 73 میں سے آیت 49
  • پارہ 22
  • صفحہ 424

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جو مرد اپنی عورت کو بغیر صحبت طلاق دے، اگر اس کا مہر بندھا تھا تو نصف مہر دینا ہو گا ورنہ کچھ فائدہ پہنچا کر (یعنی عرف اور حیثیت کے موافق ایک جوڑا پوشاک دے کر ) خوبصورتی کے ساتھ رخصت کر دے۔ اور عورت اسی وقت چاہے تو نکاح کر لے۔ اس صورت میں عدت نہیں۔ (حنفیہ کے نزدیک خلوت صحیحہ بھی صحبت کے حکم میں ہے تفصیل فقہ میں دیکھ لی جائے) یہ مسئلہ یہاں بیان فرمایا حضرت کی ازواج کے ذکر میں جس کا سلسلہ دور سے چلا آتا تھا۔ درمیان…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَلوگوalladhīna
  3. ءَامَنُوٓا۟جو ایمان لائے ہوāmanū
  4. إِذَاجبidhā
  5. نَكَحْتُمُنکاح کرو تمnakaḥtumu
  6. ٱلْمُؤْمِنَـٰتِمومن عورتوں سےl-mu'mināti
  7. ثُمَّپھرthumma
  8. طَلَّقْتُمُوهُنَّطلاق دو تم ان کوṭallaqtumūhunna
  9. مِنسےmin
  10. قَبْلِاس سے پہلےqabli
  11. أَنکہan
  12. تَمَسُّوهُنَّتم چھوؤ ان کوtamassūhunna
  13. فَمَاتو نہیںfamā
  14. لَكُمْتمہارے لیےlakum
  15. عَلَيْهِنَّان پر۔ ان کے ذمہʿalayhinna
  16. مِنْکوئیmin
  17. عِدَّةٍۢعدتʿiddatin
  18. تَعْتَدُّونَهَا ۖتم شمارو کرو اس کو۔ تم اس کی گنتی پوری کراؤtaʿtaddūnahā
  19. فَمَتِّعُوهُنَّتو فائدہ دو ان کوfamattiʿūhunna
  20. وَسَرِّحُوهُنَّاور رخصت کرو ان کوwasarriḥūhunna
  21. سَرَاحًۭارخصت کرناsarāḥan
  22. جَمِيلًۭابھلے طریقے سےjamīlan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں