مواد پر جائیں
Quran Maqasid

جَمِيل

قرآن میں جميل

معنی: اچھا ہے

جميل قرآن کی 5 سورتوں کی 7 آیات میں 7 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
7
آیات
7
سورتیں
5
مادّہ
ج م ل

جَمِيل

اسم · 7 بار

معنی: اچھا ہے · دوسرے تراجم: خوبصورتی سے, اچھے طریقے سے, بھلے طریقے سے, اچھی طرح

قرآن میں صورتیں

  • جَمِيلًا ×4
  • جَمِيلٌ ×2
  • ٱلْجَمِيلَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الجمال: الحسن الكثير، وذلك ضربان:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الجمل: الذكر من الإبل، وجمعه جمال وأجمال، ولا يقال له جمل إلا بعد البزول، قاله الراغب. وجمالة اسم جمع له، وجمالات يجوز أن يكون جمعا لجمال أو جمالة. وجمالات وهي قلس السفن أي حبالها. وقرئ ﴿كأنه جمالات﴾ [المرسلات: 3] و ﴿جمالة﴾ والجامل: القطعة من الإبل معها راعيها كالباقر. قال الشاعر: [من الخفيف].

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ج م ل پر مکمل اندراجات

جميل والی آیات

7 میں سے آیات 1–7

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان کے کرتے پر جھوٹ موٹ کا لہو بھی لگا لائے۔ یعقوب نے کہا (کہ حقیقت حال یوں نہیں ہے) بلکہ تم اپنے دل سے (یہ) بات بنا لائے ہو۔ اچھا صبر (کہ وہی) خوب (ہے) اور جو تم بیان کرتے ہو اس کے بارے میں خدا ہی سے مدد مطلوب ہے

    سورہ یوسف، آیت 12:18
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (جب انہوں نے یہ بات یعقوب سے آ کر کہی تو) انہوں نے کہا کہ (حقیقت یوں نہیں ہے) بلکہ یہ بات تم نے اپنے دل سے بنالی ہے تو صبر ہی بہتر ہے۔ عجب نہیں کہ خدا ان سب کو میرے پاس لے آئے۔ بےشک وہ دانا (اور) حکمت والا ہے

    سورہ یوسف، آیت 12:83
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو (مخلوقات) ان میں ہے اس کو تدبیر کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ اور قیامت تو ضرور آکر رہے گی تو تم (ان لوگوں سے) اچھی طرح سے درگزر کرو

    سورہ حجر، آیت 15:85
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے پیغمبر اپنی بیویوں سے کہہ دو کہ اگر تم دنیا کی زندگی اور اس کی زینت وآرائش کی خواستگار ہو تو آؤ میں تمہیں کچھ مال دوں اور اچھی طرح سے رخصت کردوں

    سورہ احزاب، آیت 33:28
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنو! جب تم مومن عورتوں سے نکاح کرکے ان کو ہاتھ لگانے (یعنی ان کے پاس جانے) سے پہلے طلاق دے دو تو تم کو کچھ اختیار نہیں کہ ان سے عدت پوری کراؤ۔ ان کو کچھ فائدہ (یعنی خرچ) دے کر اچھی طرح سے رخصت کردو

    سورہ احزاب، آیت 33:49
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (تو تم کافروں کی باتوں کو) قوت کے ساتھ برداشت کرتے رہو

    سورہ معارج، آیت 70:5
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو جو (دل آزار) باتیں یہ لوگ کہتے ہیں ان کو سہتے رہو اور اچھے طریق سے ان سے کنارہ کش رہو

    سورہ مزمل، آیت 73:10