مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ احزاب، آیت 50

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها النبي انا احللنا لك ازواجك اللاتي اتيت اجورهن وما ملكت يمينك مما افاء الله عليك وبنات عمك وبنات عماتك وبنات خالك وبنات خالاتك اللاتي هاجرن معك وامراة مؤمنة ان وهبت نفسها للنبي ان اراد النبي ان يستنكحها خالصة لك من دون المؤمنين قد علمنا ما فرضنا عليهم في ازواجهم وما ملكت ايمانهم لكيلا يكون عليك حرج وكان الله غفورا رحيما

اے پیغمبر ہم نے تمہارے لئے تمہاری بیویاں جن کو تم نے ان کے مہر دے دیئے ہیں حلال کردی ہیں اور تمہاری لونڈیاں جو خدا نے تم کو (کفار سے بطور مال غنیمت) دلوائی ہیں اور تمہارے چچا کی بیٹیاں اور تمہاری پھوپھیوں کی بیٹیاں اور تمہارے ماموؤں کی بیٹیاں اور تمہاری خالاؤں کی بیٹیاں جو تمہارے ساتھ وطن چھوڑ کر آئی ہیں (سب حلال ہیں) اور کوئی مومن عورت اگر اپنے تئیں پیغمبر کو بخش دے (یعنی مہر لینے کے بغیر نکاح میں آنا چاہے) بشرطیکہ پیغمبر بھی ان سے نکاح کرنا چاہیں (وہ بھی حلال ہے لیکن) یہ اجازت (اے محمدﷺ) خاص تم ہی کو ہے سب مسلمانوں کو نہیں۔ ہم نے ان کی بیویوں اور لونڈیوں کے بارے میں جو (مہر واجب الادا) مقرر کردیا ہے ہم کو معلوم ہے (یہ) اس لئے (کیا گیا ہے) کہ تم پر کسی طرح کی تنگی نہ رہے۔ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 73 میں سے آیت 50
  • پارہ 22
  • صفحہ 424

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی لونڈیاں باندیاں جو غنیمت وغیرہ سے ہاتھ لگی ہوں۔ تیری عورتیں جن کا مہر دے چکا۔ یعنی جو اب تیرے نکاح میں ہیں خواہ قریش سے ہوں اور مہاجر ہوں یا نہ ہوں سب حلال رہیں، ان میں سے کسی کو چھوڑنے کی ضرورت نہیں۔ اور چچا، پھوپھی، ماموں، خالہ کی بیٹیاں یعنی قریش میں کی جو باپ یا ماں کی طرف سے قرابتدار ہوں بشرط ہجرت کے حلال ہیں ان سے نکاح کر سکتے ہو۔ اور جو عورت بخشے نبی کو اپنی جان یعنی بلا مہر کے نکاح میں آنا چاہے وہ بھی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلنَّبِىُّنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)l-nabiyu
  3. إِنَّآبیشکinnā
  4. أَحْلَلْنَاحلال کردیں ہم نےaḥlalnā
  5. لَكَآپ کے لیےlaka
  6. أَزْوَٰجَكَآپ کی بیویاںazwājaka
  7. ٱلَّـٰتِىٓوہ جوallātī
  8. ءَاتَيْتَدیے آپ نےātayta
  9. أُجُورَهُنَّان کے مہرujūrahunna
  10. وَمَااور جن کےwamā
  11. مَلَكَتْمالک ہےmalakat
  12. يَمِينُكَآپ کا دایاں ہاتھyamīnuka
  13. مِمَّآاس میں سے جوmimmā
  14. أَفَآءَلوٹایاafāa
  15. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  16. عَلَيْكَآپ پرʿalayka
  17. وَبَنَاتِاور بیٹیاںwabanāti
  18. عَمِّكَآپ کے چچا کیʿammika
  19. وَبَنَاتِاور بیٹیاںwabanāti
  20. عَمَّـٰتِكَآپ کی پھوپھیوں کیʿammātika
  21. وَبَنَاتِاور بیٹیاںwabanāti
  22. خَالِكَآپ کے ماموں کیkhālika
  23. وَبَنَاتِاور بیٹیاںwabanāti
  24. خَـٰلَـٰتِكَآپ کی خالاؤں کیkhālātika
  25. ٱلَّـٰتِىوہallātī
  26. هَاجَرْنَجنہوں نے ہجرت کیhājarna
  27. مَعَكَتیرے ساتھmaʿaka
  28. وَٱمْرَأَةًۭاور کوئی عورتwa-im'ra-atan
  29. مُّؤْمِنَةًمومنmu'minatan
  30. إِناگرin
  31. وَهَبَتْہبہ کردےwahabat
  32. نَفْسَهَااپنے نفس کوnafsahā
  33. لِلنَّبِىِّنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)lilnnabiyyi
  34. إِنْاگرin
  35. أَرَادَارادہ کریںarāda
  36. ٱلنَّبِىُّنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)l-nabiyu
  37. أَنکہan
  38. يَسْتَنكِحَهَانکاح کرنا چاہیں اس سےyastankiḥahā
  39. خَالِصَةًۭخالصتاkhāliṣatan
  40. لَّكَآپ کے لیے ہےlaka
  41. مِنکےmin
  42. دُونِسواdūni
  43. ٱلْمُؤْمِنِينَ ۗمومنوں کےl-mu'minīna
  44. قَدْتحقیقqad
  45. عَلِمْنَاجان لیا ہم نےʿalim'nā
  46. مَاجوmā
  47. فَرَضْنَافرض کیا ہم نےfaraḍnā
  48. عَلَيْهِمْان پرʿalayhim
  49. فِىٓمعاملے میںfī
  50. أَزْوَٰجِهِمْان کی بیویوں کے (معاملے میں)azwājihim
  51. وَمَااور جن کےwamā
  52. مَلَكَتْمالک ہیںmalakat
  53. أَيْمَـٰنُهُمْان کے دائیں ہاتھaymānuhum
  54. لِكَيْلَاتاکہ نہlikaylā
  55. يَكُونَہوyakūna
  56. عَلَيْكَآپ پرʿalayka
  57. حَرَجٌۭ ۗکوئی تنگیḥarajun
  58. وَكَانَاور ہےwakāna
  59. ٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahu
  60. غَفُورًۭاغفورghafūran
  61. رَّحِيمًۭارحیمraḥīman

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں