مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ احزاب، آیت 72

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

انا عرضنا الامانة على السماوات والارض والجبال فابين ان يحملنها واشفقن منها وحملها الانسان انه كان ظلوما جهولا

ہم نے (بار) امانت کو آسمانوں اور زمین پر پیش کیا تو انہوں نے اس کے اٹھانے سے انکار کیا اور اس سے ڈر گئے۔ اور انسان نے اس کو اٹھا لیا۔ بےشک وہ ظالم اور جاہل تھا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 73 میں سے آیت 72
  • پارہ 22
  • صفحہ 427

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ستم کر دیے جو بوجھ آسمان، زمین، اور پہاڑوں سے نہ اٹھ سکتا تھا، اس نادان نے اپنے نازک کندھوں پر اٹھا لیا ؎ آسمان بارامانت نتوانست کشید قرعہ فال بنام من دیوانہ زدند۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "یعنی اپنی جان پر ترس نہ کھایا۔ امانت کیا ہے؟ پرائی چیز رکھنی اپنی خواہش کو روک کر۔ آسمان و زمین وغیرہ میں اپنی خواہشات کچھ نہیں، یا ہے تو وہ ہی ہے جس پر قائم ہیں۔ انسان میں خواہش اور ہے اور حکم خلاف اس کے ۔ اس پرائی چیز…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّابیشک ہمinnā
  2. عَرَضْنَاپیش کیا ہم نےʿaraḍnā
  3. ٱلْأَمَانَةَامانت کوl-amānata
  4. عَلَىپرʿalā
  5. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں (پر)l-samāwāti
  6. وَٱلْأَرْضِاور زمین پرwal-arḍi
  7. وَٱلْجِبَالِاور پہاڑوں پرwal-jibāli
  8. فَأَبَيْنَتو انہوں نے انکار کردیاfa-abayna
  9. أَنکہan
  10. يَحْمِلْنَهَااٹھائیں اس کوyaḥmil'nahā
  11. وَأَشْفَقْنَاور وہ ڈر گئےwa-ashfaqna
  12. مِنْهَااس سےmin'hā
  13. وَحَمَلَهَااور اٹھا لیا اس کوwaḥamalahā
  14. ٱلْإِنسَـٰنُ ۖانسان نےl-insānu
  15. إِنَّهُۥبیشک وہinnahu
  16. كَانَہےkāna
  17. ظَلُومًۭابہت ظالمẓalūman
  18. جَهُولًۭابہت جاہلjahūlan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں