مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ سبا، آیت 14

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فلما قضينا عليه الموت ما دلهم على موته الا دابة الارض تاكل منساته فلما خر تبينت الجن ان لو كانوا يعلمون الغيب ما لبثوا في العذاب المهين

پھر جب ہم نے ان کے لئے موت کا حکم صادر کیا تو کسی چیز سے ان کا مرنا معلوم نہ ہوا مگر گھن کے کیڑے سے جو ان کے عصا کو کھاتا رہا۔ جب عصا گر پڑا تب جنوں کو معلوم ہوا (اور کہنے لگے) کہ اگر وہ غیب جانتے ہوتے تو ذلت کی تکلیف میں نہ رہتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 54 میں سے آیت 14
  • پارہ 22
  • صفحہ 429

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حضرت سلیمانؑ جنوں کے ہاتھ سے مسجد بیت المقدس کی تجدید کرا رہے تھے جب معلوم کیا کہ میری موت آ پہنچی جنوں کو نقشہ بتا کر آپ ایک شیشہ کے مکان میں دربند کر کے عبادت الہٰی میں مشغول ہو گئے جیسا کہ آپ کی عادت تھی کہ مہینوں خلوت میں رہ کر عبادت کیا کرتے تھے۔ اسی حالت میں فرشتہ نے روح قبض کر لی اور آپ کی نعش مبارک لکڑی کے کے سہارے کھڑی رہی۔ کسی کو آپ کی وفات کا احساس نہ ہو سکا۔ وفات کے بعد مدت تک جن بدستور تعمیر کرتے رہے۔…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَمَّاپھر جبfalammā
  2. قَضَيْنَامقرر کیا ہم نےqaḍaynā
  3. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  4. ٱلْمَوْتَموت کوl-mawta
  5. مَانہیںmā
  6. دَلَّهُمْخبردار کیا ان کوdallahum
  7. عَلَىٰپرʿalā
  8. مَوْتِهِۦٓاس کی موت (پر)mawtihi
  9. إِلَّامگرillā
  10. دَآبَّةُکیڑے نےdābbatu
  11. ٱلْأَرْضِزمین کےl-arḍi
  12. تَأْكُلُکھا رہا تھاtakulu
  13. مِنسَأَتَهُۥ ۖاس کے عصا کوminsa-atahu
  14. فَلَمَّاپھر جبfalammā
  15. خَرَّگرپڑاkharra
  16. تَبَيَّنَتِجان لیاtabayyanati
  17. ٱلْجِنُّجنوں نےl-jinu
  18. أَنکہan
  19. لَّوْاگرlaw
  20. كَانُوا۟ہوتے وہkānū
  21. يَعْلَمُونَوہ علم رکھتےyaʿlamūna
  22. ٱلْغَيْبَغیب کاl-ghayba
  23. مَانہmā
  24. لَبِثُوا۟وہ رہتےlabithū
  25. فِىمیںfī
  26. ٱلْعَذَابِعذاب (میں)l-ʿadhābi
  27. ٱلْمُهِينِرسوا کنl-muhīni

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں