مواد پر جائیں
Quran Maqasid

دَلَّ

قرآن میں دل

معنی: میں رہنمائی کروں تمہاری

دل قرآن کی 5 سورتوں کی 7 آیات میں 7 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
7
آیات
7
سورتیں
5
مادّہ
د ل ل

دَلَّ

فعل · 7 بار

معنی: میں رہنمائی کروں تمہاری · دوسرے تراجم: پس کھینچ لیا اس نے دونوں کو, میں بتاؤں تجھ کو, میں بتاؤں تم کو, ہم بنائیں تم کو

قرآن میں صورتیں

  • أَدُلُّكُمْ ×3
  • فَدَلَّىٰهُمَا ×1
  • أَدُلُّكَ ×1
  • نَدُلُّكُمْ ×1
  • دَلَّهُمْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الدلالة: ما يتوصل به إلى معرفة الشيء، كدلالة الألفاظ على المعنى، ودلالة الإشارات،

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿ما دلهم على موته﴾ [سبأ: 14] أي عرفهم. وأصل الدلالة: ما يتوصل به إلى معرفة الشيء كدلالة اللفظ على معناه وكدلالة الإشارة والرمز والكتابة والعقود في الحساب. وسواء في ذلك قصد الدلالة من فاعلها أم لا. ومنه ﴿ما دلهم على موته﴾ لأن الأرضة لم تقصد ذلك، ويرى الواحد حركة آخر فيستدل على حياته.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ د ل ل پر مکمل اندراجات

دل والی آیات

7 میں سے آیات 1–7

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    غرض (مردود نے) دھوکہ دے کر ان کو (معصیت کی طرف) کھینچ ہی لیا جب انہوں نے اس درخت (کے پھل) کو کھا لیا تو ان کی ستر کی چیزیں کھل گئیں اور وہ بہشت کے (درختوں کے) پتے توڑ توڑ کر اپنے اوپر چپکانے لگے اور (ستر چھپانے لگے) تب ان کے پروردگار نے ان کو پکارا کہ کیا میں نے تم کو اس درخت (کے پاس جانے) سے منع نہیں کیا تھا اور جتا نہیں دیا تھا کہ شیطان تمہارا کھلم کھلا دشمن ہے

    سورہ اعراف، آیت 7:22
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب تمہاری بہن (فرعون کے ہاں) گئی اور کہنے لگی کہ میں تمہیں ایسا شخص بتاؤں جو اس کو پالے۔ تو (اس طریق سے) ہم نے تم کو تمہاری ماں کے پاس پہنچا دیا تاکہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ رنج نہ کریں۔ اور تم نے ایک شخص کو مار ڈالا تو ہم نے تم کو غم سے مخلصی دی اور ہم نے تمہاری (کئی بار) آزمائش کی۔ پھر تم کئی سال اہل مدین میں ٹھہرے رہے۔ پھر اے موسیٰ تم (قابلیت رسالت کے) اندازے پر آ پہنچے

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:40
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو شیطان نے ان کے دل میں وسوسہ ڈالا۔ (اور) کہا کہ آدم بھلا میں تم کو (ایسا) درخت بتاؤں (جو) ہمیشہ کی زندگی کا (ثمرہ دے) اور (ایسی) بادشاہت کہ کبھی زائل نہ ہو

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:120
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے پہلے ہی سے اس پر (دائیوں) کے دودھ حرام کر دیئے تھے۔ تو موسٰی کی بہن نے کہا کہ میں تمہیں ایسے گھر والے بتاؤں کہ تمہارے لئے اس (بچے) کو پالیں اور اس کی خیر خواہی (سے پرورش) کریں

    سورہ قصص، آیت 28:12
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کافر کہتے ہیں کہ بھلا ہم تمہیں ایسا آدمی بتائیں جو تمہیں خبر دیتا ہے کہ جب تم (مر کر) بالکل پارہ پارہ ہو جاؤ گے تو نئے سرے سے پیدا ہوگے

    سورہ سبا، آیت 34:7
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر جب ہم نے ان کے لئے موت کا حکم صادر کیا تو کسی چیز سے ان کا مرنا معلوم نہ ہوا مگر گھن کے کیڑے سے جو ان کے عصا کو کھاتا رہا۔ جب عصا گر پڑا تب جنوں کو معلوم ہوا (اور کہنے لگے) کہ اگر وہ غیب جانتے ہوتے تو ذلت کی تکلیف میں نہ رہتے

    سورہ سبا، آیت 34:14
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنو! میں تم کو ایسی تجارت بتاؤں جو تمہیں عذاب الیم سے مخلصی دے

    سورہ صف، آیت 61:10