مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ سبا، آیت 33

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقال الذين استضعفوا للذين استكبروا بل مكر الليل والنهار اذ تامروننا ان نكفر بالله ونجعل له اندادا واسروا الندامة لما راوا العذاب وجعلنا الاغلال في اعناق الذين كفروا هل يجزون الا ما كانوا يعملون

اور کمزور لوگ بڑے لوگوں سے کہیں گے (نہیں) بلکہ (تمہاری) رات دن کی چالوں نے (ہمیں روک رکھا تھا) جب تم ہم سے کہتے تھے کہ ہم خدا سے کفر کریں اور اس کا شریک بنائیں۔ اور جب وہ عذاب کو دیکھیں گے تو دل میں پشیمان ہوں گے۔ اور ہم کافروں کی گردنوں میں طوق ڈال دیں گے۔ بس جو عمل وہ کرتے تھے ان ہی کا ان کو بدلہ ملے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 54 میں سے آیت 33
  • پارہ 22
  • صفحہ 432

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بیشک تم نے زبردستی مجبور تو نہ کیا تھا۔ مگر رات دن مکر و فریب اور مغویانہ تدبیر سے ہم کو بہکاتے پھسلاتے رہتے تھے۔ جب ملے یہ ہی تلقین کی کہ ہم پیغمبروں کے ارشاد کے موافق خدا کو ایک نہ مانیں۔ بلکہ بعض مخلوقات کو بھی اس کا مماثل اور برابر کا شریک سمجھیں۔ آخر تمہاری شب و روز کی ترغیب و ترہیب کا کہاں تک اثر نہ ہوتا۔ یعنی جس وقت ہولناک عذاب سامنے آئے گا تابعین اور متبوعین دونوں اپنے اپنے دل میں پچتائیں گے ہر ایک…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَالَاور کہیں گےwaqāla
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  3. ٱسْتُضْعِفُوا۟جو کمزور بنا کر رکھے گئےus'tuḍ'ʿifū
  4. لِلَّذِينَان لوگوں کے لیےlilladhīna
  5. ٱسْتَكْبَرُوا۟جنہوں نے تکبر کیاis'takbarū
  6. بَلْبلکہbal
  7. مَكْرُچال تھیmakru
  8. ٱلَّيْلِرات کیal-layli
  9. وَٱلنَّهَارِاور دن کیwal-nahāri
  10. إِذْجبidh
  11. تَأْمُرُونَنَآتم حکم دیتے تھے ہم کوtamurūnanā
  12. أَنکہan
  13. نَّكْفُرَہم کفر کریںnakfura
  14. بِٱللَّهِساتھ اللہ کےbil-lahi
  15. وَنَجْعَلَاور ہم بنائیںwanajʿala
  16. لَهُۥٓاس کے لیےlahu
  17. أَندَادًۭا ۚگواہandādan
  18. وَأَسَرُّوا۟اور وہ چھپائیں گےwa-asarrū
  19. ٱلنَّدَامَةَندامت کوl-nadāmata
  20. لَمَّاجبlammā
  21. رَأَوُا۟وہ دیکھیں گےra-awū
  22. ٱلْعَذَابَعذاب کوl-ʿadhāba
  23. وَجَعَلْنَااور ہم ڈال دیں گےwajaʿalnā
  24. ٱلْأَغْلَـٰلَطوقl-aghlāla
  25. فِىٓمیںfī
  26. أَعْنَاقِگردنوں میںaʿnāqi
  27. ٱلَّذِينَان لوگوں کیalladhīna
  28. كَفَرُوا۟ ۚجنہوں نے کفر کیاkafarū
  29. هَلْنہیںhal
  30. يُجْزَوْنَوہ جزا دئیے جارہےyuj'zawna
  31. إِلَّامگرillā
  32. مَاجوmā
  33. كَانُوا۟تھے وہkānū
  34. يَعْمَلُونَعمل کرتےyaʿmalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں