مواد پر جائیں
Quran Maqasid

اسْتَضْعَفُ

قرآن میں استضعف

معنی: جو کمزور بنائے گئے تھے

استضعف قرآن کی 3 سورتوں کی 8 آیات میں 8 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
8
آیات
8
سورتیں
3
مادّہ
ض ع ف

اسْتَضْعَفُ

فعل · 8 بار

معنی: جو کمزور بنائے گئے تھے · دوسرے تراجم: جو کمزور بنا کر رکھے گئے, کمزور سمجھے جاتے, کمزور سمجھا مجھ کو, ضعیف جانتا تھا/ کمزور سمجھتا تھا

قرآن میں صورتیں

  • ٱسْتُضْعِفُوا۟ ×5
  • يُسْتَضْعَفُونَ ×1
  • ٱسْتَضْعَفُونِى ×1
  • يَسْتَضْعِفُ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الضعف: خلاف القوة، وقد ضعف فهو

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الضاد والعين والفاء أصلان متباينان، يدل أحدهما على خلاف القوة، ويدل الآخر على أن يزاد الشيء مثله.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ض ع ف پر مکمل اندراجات

استضعف والی آیات

8 میں سے آیات 1–8

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو ان کی قوم میں سردار لوگ جو غرور رکھتے تھے غریب لوگوں سے جو ان میں سے ایمان لے آئے تھے کہنے لگے بھلا تم یقین کرتے ہو کہ صالح اپنے پروردگار کی طرف بھیجے گئے ہیں؟ انہوں نے کہا ہاں جو چیز دے کر وہ بھیجے گئے ہیں ہم اس پر بلاشبہ ایمان رکھتے ہیں

    سورہ اعراف، آیت 7:75
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو لوگ کمزور سمجھے جاتے تھے ان کو زمین (شام) کے مشرق ومغرب کا جس میں ہم نے برکت دی تھی وارث کردیا اور بنی اسرائیل کے بارے میں ان کے صبر کی وجہ سے تمہارے پروردگار کا وعدہٴ نیک پورا ہوا اور فرعون اور قوم فرعون جو (محل) بناتے اور (انگور کے باغ) جو چھتریوں پر چڑھاتے تھے سب کو ہم نے تباہ کردیا

    سورہ اعراف، آیت 7:137
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب موسیٰ اپنی قوم میں نہایت غصے اور افسوس کی حالت میں واپس آئے۔ تو کہنے لگے کہ تم نے میرے بعد بہت ہی بداطواری کی۔ کیا تم نے اپنے پروردگار کا حکم (یعنی میرا اپنے پاس آنا) جلد چاہا (یہ کہا) اور (شدت غضب سے تورات کی) تختیاں ڈال دیں اور اپنے بھائی کے سر (کے بالوں) کو پکڑ کر اپنی طرف کھینچنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ بھائی جان لوگ تو مجھے کمزور سمجھتے تھے اور قریب تھا کہ قتل کردیں۔ تو ایسا کام نہ کیجیے کہ دشمن مجھ پر ہنسیں اور مجھے ظالم لوگوں میں مت ملایئے

    سورہ اعراف، آیت 7:150
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہ فرعون نے ملک میں سر اُٹھا رکھا تھا اور وہاں کے باشندوں کو گروہ گروہ بنا رکھا تھا اُن میں سے ایک گروہ کو (یہاں تک) کمزور کر دیا تھا کہ اُن کے بیٹوں کو ذبح کر ڈالتا اور اُن کی لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتا۔ بیشک وہ مفسدوں میں تھا

    سورہ قصص، آیت 28:4
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم چاہتے تھے کہ جو لوگ ملک میں کمزور کر دیئے گئے ہیں اُن پر احسان کریں اور اُن کو پیشوا بنائیں اور انہیں (ملک کا) وارث کریں

    سورہ قصص، آیت 28:5
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو کافر ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم نہ تو اس قرآن کو مانیں گے اور نہ ان (کتابوں) کو جو ان سے پہلے کی ہیں اور کاش (ان) ظالموں کو تم اس وقت دیکھو جب یہ اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہوں گے اور ایک دوسرے سے ردوکد کر رہے ہوں گے۔ جو لوگ کمزور سمجھے جاتے تھے وہ بڑے لوگوں سے کہیں گے کہ اگر تم نہ ہوتے تو ہم ضرور مومن ہوجاتے

    سورہ سبا، آیت 34:31
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بڑے لوگ کمزوروں سے کہیں گے کہ بھلا ہم نے تم کو ہدایت سے جب وہ تمہارے پاس آچکی تھی روکا تھا؟ (نہیں) بلکہ تم ہی گنہگار تھے

    سورہ سبا، آیت 34:32
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کمزور لوگ بڑے لوگوں سے کہیں گے (نہیں) بلکہ (تمہاری) رات دن کی چالوں نے (ہمیں روک رکھا تھا) جب تم ہم سے کہتے تھے کہ ہم خدا سے کفر کریں اور اس کا شریک بنائیں۔ اور جب وہ عذاب کو دیکھیں گے تو دل میں پشیمان ہوں گے۔ اور ہم کافروں کی گردنوں میں طوق ڈال دیں گے۔ بس جو عمل وہ کرتے تھے ان ہی کا ان کو بدلہ ملے گا

    سورہ سبا، آیت 34:33