مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ سبا، آیت 44

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وما اتيناهم من كتب يدرسونها وما ارسلنا اليهم قبلك من نذير

اور ہم نے نہ تو ان (مشرکوں) کو کتابیں دیں جن کو یہ پڑھتے ہیں اور نہ تم سے پہلے ان کی طرف کوئی ڈرانے والا بھیجا مگر انہوں نے تکذیب کی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 54 میں سے آیت 44
  • پارہ 22
  • صفحہ 433

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی محض اُمّی تھے نہ کوئی کتاب سماوی ان کے ہاتھ میں تھی نہ اتنی مدت دراز سےکوئی نبی ان میں آیا تھا، اللہ تعالیٰ نے ایسا عظیم الشان پیغمبر اور ایسی جلیل القدر کتاب مرحمت فرمائی۔ چاہئے کہ اسے غنیمت جانیں اور انعام الہٰی کی قدر کریں۔ خصوصًا جبکہ پہلے سے خود کہا بھی کرتے تھے کہ اگر ہم میں کوئی پیغمبر آتا یا کوئی کتاب ہم پر اتاری جاتی تو اوروں سے بڑھ کر ہم فرانبردار ہوتے۔ اب وہ چیز آئی تو لگے انکار و استکبار کرنے۔ یا یہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَآاور نہیںwamā
  2. ءَاتَيْنَـٰهُمدیں ہم نے ان کوātaynāhum
  3. مِّنکوئیmin
  4. كُتُبٍۢکتابیںkutubin
  5. يَدْرُسُونَهَا ۖوہ پڑھتے ہوں ان کوyadrusūnahā
  6. وَمَآاور نہیںwamā
  7. أَرْسَلْنَآبھیجا ہم نےarsalnā
  8. إِلَيْهِمْان کی طرفilayhim
  9. قَبْلَكَآپ سے پہلےqablaka
  10. مِنسےmin
  11. نَّذِيرٍۢکوئی ڈرانے والاnadhīrin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں