تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی جیسی لمبی عمریں، جسمانی قوتیں، مال و دولت، اور عیش و ترفہ ان کو دیا گیا تمہیں اس کا عشر عشیر بھی نہیں ملا۔ لیکن جب انہوں نے پیغمبروں کی تکذیب و مخالفت کی، دیکھ لو! کیا انجام ہوا، سب سازوسامان دھرا رہ گیا۔ ایک منٹ بھی عذاب الہٰی کو روک نہ سکے۔ پھر تم اتنا کاہے پر اتراتے ہو؟ اس برتے پر یہ تتاپانی۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں