مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ سبا، آیت 54

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وحيل بينهم وبين ما يشتهون كما فعل باشياعهم من قبل انهم كانوا في شك مريب

اور ان میں اور ان کی خواہش کی چیزوں میں پردہ حائل کردیا گیا جیسا کہ پہلے ان کے ہم جنسوں سے کیا گیا وہ بھی الجھن میں ڈالنے والے شک میں پڑے ہوئے تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 54 میں سے آیت 54
  • پارہ 22
  • صفحہ 434

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جس چیز کی آرزو رکھتے ہیں مثلاً ایمان مقبول یا نجات، یا دنیا کی طرف واپس جانا، یا دنیوی لذتیں اور عیش و آرام ۔ ان چیزوں کے اور ان کفار کے درمیان سخت روک قائم کر دی گئ۔ کبھی ان تک نہیں پہنچ سکتے۔ یعنی پہلے جو اسی قماش کے لوگ گذرے ہیں جیسا معاملہ ان سے کیا تھا تھا ان سے بھی ہوا۔ کیونکہ وہ لوگ بھی ایسے ہی مہمل شبہات اور بیجا شک و تردد میں گھرے ہوئے تھے جو کسی طرح ان کو چین نہ لینے دیتا تھا۔ تم سورۃ سبا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَحِيلَاور حائل کردیا جائے گاwaḥīla
  2. بَيْنَهُمْان کے درمیانbaynahum
  3. وَبَيْنَاور اس کے درمیانwabayna
  4. مَاجوmā
  5. يَشْتَهُونَوہ خواہش کرتے ہیںyashtahūna
  6. كَمَاجیسےkamā
  7. فُعِلَکیا گیاfuʿila
  8. بِأَشْيَاعِهِمان کے ہم جنسوں کے ساتھ۔ پیش روؤں کے ساتھbi-ashyāʿihim
  9. مِّنسےmin
  10. قَبْلُ ۚاس سے پہلےqablu
  11. إِنَّهُمْبیشک وہinnahum
  12. كَانُوا۟تھےkānū
  13. فِىمیںfī
  14. شَكٍّۢشک (میں)shakkin
  15. مُّرِيبٍۭبےچین کرنے والےmurībin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں