مواد پر جائیں
Quran Maqasid

شِيعَة

قرآن میں شيعة

معنی: گروہوں میں

شيعة قرآن کی 8 سورتوں کی 10 آیات میں 11 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
11
آیات
10
سورتیں
8
مادّہ
ش ي ع

شِيعَة

اسم · 11 بار

معنی: گروہوں میں · دوسرے تراجم: گروہ گروہ, گروہ میں سے, اس کے گروہ میں سے تھا, اس کے اپنے گروہ میں سے تھا

قرآن میں صورتیں

  • شِيَعًا ×4
  • شِيعَتِهِۦ ×3
  • شِيَعِ ×1
  • شِيعَةٍ ×1
  • بِأَشْيَاعِهِم ×1
  • أَشْيَاعَكُمْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الشياع: الانتشار والتقوية. يقال: شاع الخبر، أي: كثر وقوي، وشاع القوم: انتشروا وكثروا، وشيعت النار بالحطب: قويتها، والشيعة: من يتقوى بهم الإنسان وينتشرون عنه، ومنه قيل للشجاع: مشيع، يقال: شيعة وشيع وأشياع، قال تعالى: وإن من شيعته لإبراهيم

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿في شيع الأولين﴾ [الحجر: 10] أي في فرقهم. وقيل: في أصحاب الأولين. وكل من فاق إنسانا وتحزب له فهو له شيعة. وعليه قوله تعالى: ﴿وإن من شيعته لإبراهيم﴾ [الصافات: 83] وجمعها شيع كقربة وقرب، وأشياع ومنه قوله تعالى: ﴿كما فعل بأشياعهم من قبل﴾ [سبأ: 54]. وقال تعالى: ﴿ولقد أهلكنا أشياعكم﴾ [القمر: 51] أي من شايعكم…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ش ي ع پر مکمل اندراجات

شيعة والی آیات

10 میں سے آیات 1–10

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ وہ (اس پر بھی) قدرت رکھتا ہے کہ تم پر اوپر کی طرف سے یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے عذاب بھیجے یا تمہیں فرقہ فرقہ کردے اور ایک کو دوسرے (سے لڑا کر آپس) کی لڑائی کا مزہ چکھادے۔ دیکھو ہم اپنی آیتوں کو کس کس طرح بیان کرتے ہیں تاکہ یہ لوگ سمجھیں

    سورہ انعام، آیت 6:65
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جن لوگوں نے اپنے دین میں (بہت سے) رستے نکالے اور کئی کئی فرقے ہو گئے ان سے تم کو کچھ کام نہیں ان کا کام خدا کے حوالے پھر جو کچھ وہ کرتے رہے ہیں وہ ان کو (سب) بتائے گا

    سورہ انعام، آیت 6:159
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے تم سے پہلے لوگوں میں بھی پیغمبر بھیجے تھے

    سورہ حجر، آیت 15:10
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر ہر جماعت میں سے ہم ایسے لوگوں کو کھینچ نکالیں گے جو خدا سے سخت سرکشی کرتے تھے

    سورہ مریم، آیت 19:69
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہ فرعون نے ملک میں سر اُٹھا رکھا تھا اور وہاں کے باشندوں کو گروہ گروہ بنا رکھا تھا اُن میں سے ایک گروہ کو (یہاں تک) کمزور کر دیا تھا کہ اُن کے بیٹوں کو ذبح کر ڈالتا اور اُن کی لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتا۔ بیشک وہ مفسدوں میں تھا

    سورہ قصص، آیت 28:4
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور وہ ایسے وقت شہر میں داخل ہوئے کہ وہاں کے باشندے بےخبر ہو رہے تھے تو دیکھا کہ وہاں دو شخص لڑ رہے تھے ایک تو موسٰی کی قوم کا ہے اور دوسرا اُن کے دشمنوں میں سے تو جو شخص اُن کی قوم میں سے تھا اس نے دوسرے شخص کے مقابلے میں جو موسٰی کے دشمنوں میں سے تھا مدد طلب کی تو اُنہوں نے اس کو مکا مارا اور اس کا کام تمام کر دیا کہنے لگے کہ یہ کام تو (اغوائے) شیطان سے ہوا بیشک وہ (انسان کا) دشمن اور صریح بہکانے والا ہے

    سورہ قصص، آیت 28:15
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اور نہ) اُن لوگوں میں (ہونا) جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور (خود) فرقے فرقے ہو گئے۔ سب فرقے اسی سے خوش ہیں جو اُن کے پاس ہے

    سورہ روم، آیت 30:32
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان میں اور ان کی خواہش کی چیزوں میں پردہ حائل کردیا گیا جیسا کہ پہلے ان کے ہم جنسوں سے کیا گیا وہ بھی الجھن میں ڈالنے والے شک میں پڑے ہوئے تھے

    سورہ سبا، آیت 34:54
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان ہی کے پیرووں میں ابراہیم تھے

    سورہ صافات، آیت 37:83
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم تمہارے ہم مذہبوں کو ہلاک کرچکے ہیں تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟

    سورہ قمر، آیت 54:51