مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فاطر، آیت 1

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الحمد لله فاطر السماوات والارض جاعل الملائكة رسلا اولي اجنحة مثنى وثلاث ورباع يزيد في الخلق ما يشاء ان الله على كل شيء قدير

سب تعریف خدا ہی کو (سزاوار ہے) جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا (اور) فرشتوں کو قاصد بنانے والا ہے جن کے دو دو اور تین تین اور چار چار پر ہیں۔ وہ (اپنی) مخلوقات میں جو چاہتا ہے بڑھاتا ہے۔ بےشک خدا ہر چیز پر قادر ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 45 میں سے آیت 1
  • پارہ 22
  • صفحہ 434

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی آسمان و زمین کو ابتداءً عدم سے نکال کر وجود میں لایا۔ پہلے سے کوئی نمونہ اور تخلیق کا قانون موجود نہ تھا۔ یعنی بعض فرشتے انبیاء کے پاس اللہ کا پیغام لاتے ہیں اور بعض دوسرے جسمانی و روحانی نظام کی تدبیر و تشکیل پر مامور ہیں۔ فَالۡمُدَبِّرٰتِ اَمۡرًا (النازعات۔۲۵)۔ یعنی بعض فرشتوں کے دو بازو (یا دو پر) بعض کے تین بعض کے چار ہیں ۔ ان بازوؤں اور پروں کی کیفیت کو اللہ ہی جانتا ہے یا جس نے دیکھے ہوں وہ کچھ بتلا سکیں۔…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلْحَمْدُسب تعریفal-ḥamdu
  2. لِلَّهِاللہ کے لیے ہےlillahi
  3. فَاطِرِپیدا کرنے والا ہےfāṭiri
  4. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کاl-samāwāti
  5. وَٱلْأَرْضِاور زمین کاwal-arḍi
  6. جَاعِلِبنانے والا ہےjāʿili
  7. ٱلْمَلَـٰٓئِكَةِفرشتوں کوl-malāikati
  8. رُسُلًاپیغام برrusulan
  9. أُو۟لِىٓوالےulī
  10. أَجْنِحَةٍۢپروں والےajniḥatin
  11. مَّثْنَىٰدو ، دوmathnā
  12. وَثُلَـٰثَاور تین، تینwathulātha
  13. وَرُبَـٰعَ ۚاور چار، چارwarubāʿa
  14. يَزِيدُاضافہ کرتا ہےyazīdu
  15. فِىمیںfī
  16. ٱلْخَلْقِپیدائش (میں)l-khalqi
  17. مَاجوmā
  18. يَشَآءُ ۚوہ چاہتا ہےyashāu
  19. إِنَّبیشکinna
  20. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  21. عَلَىٰپرʿalā
  22. كُلِّہرkulli
  23. شَىْءٍۢچیزshayin
  24. قَدِيرٌۭقادر ہےqadīrun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں