مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فاطر، آیت 27

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الم تر ان الله انزل من السماء ماء فاخرجنا به ثمرات مختلفا الوانها ومن الجبال جدد بيض وحمر مختلف الوانها وغرابيب سود

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے آسمان سے مینہ برسایا۔ تو ہم نے اس سے طرح طرح کے رنگوں کے میوے پیدا کئے۔ اور پہاڑوں میں سفید اور سرخ رنگوں کے قطعات ہیں اور (بعض) کالے سیاہ ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 45 میں سے آیت 27
  • پارہ 22
  • صفحہ 437

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی قسم قسم کے میوے۔ پھر ایک قسم میں رنگ برنگ کے پھل پیدا کئے۔ ایک زمین ایک پانی ایک ہوا سے اتنی مختلف چیزیں پیدا کرنا عجیب و غریب قدرت کو ظاہر کرتا ہے۔ یعنی سفید بھی کئ درجے (کوئی بہت زیادہ سفید کوئی کم کوئی اس سے کم) اور سرخ بھی کئی درجے۔ اور کالے بھجنگے یعنی بہت گہرے سیاہ کوے کے پر کی طرح۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَلَمْکیا نہیںalam
  2. تَرَتم نے دیکھاtara
  3. أَنَّبیشکanna
  4. ٱللَّهَاللہ نےl-laha
  5. أَنزَلَاتاراanzala
  6. مِنَسےmina
  7. ٱلسَّمَآءِآسمان (سے)l-samāi
  8. مَآءًۭپانیmāan
  9. فَأَخْرَجْنَاپھر نکالے ہم نےfa-akhrajnā
  10. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  11. ثَمَرَٰتٍۢپھلthamarātin
  12. مُّخْتَلِفًامختلف ہیںmukh'talifan
  13. أَلْوَٰنُهَا ۚرنگ ان کےalwānuhā
  14. وَمِنَاور سےwamina
  15. ٱلْجِبَالِپہاڑوں میں (سے)l-jibāli
  16. جُدَدٌۢدھاریاں ہیں۔ نالیاں ہیںjudadun
  17. بِيضٌۭسفیدbīḍun
  18. وَحُمْرٌۭاور سرخwaḥum'run
  19. مُّخْتَلِفٌمختلف ہیںmukh'talifun
  20. أَلْوَٰنُهَارنگ ان کےalwānuhā
  21. وَغَرَابِيبُاور کالیwagharābību
  22. سُودٌۭسیاہsūdun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں