مواد پر جائیں
Quran Maqasid

لَوْن

قرآن میں لون

معنی: رنگ اس کے

لون قرآن کی 5 سورتوں کی 7 آیات میں 9 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
9
آیات
7
سورتیں
5
مادّہ
ل و ن

لَوْن

اسم · 9 بار

معنی: رنگ اس کے · دوسرے تراجم: رنگ ان کے, رنگ اس کا, اور تمہارے رنگوں کا

قرآن میں صورتیں

  • أَلْوَٰنُهُۥٓ ×4
  • لَوْنُهَا ×2
  • أَلْوَٰنُهَا ×2
  • وَأَلْوَٰنِكُمْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

اللون معروف، وينطوي على الأبيض والأسود وما يركب منهما، ويقال: تلون: إذا اكتسى لونا غير اللون الذي كان له. قال تعالى: ومن الجبال جدد بيض وحمر مختلف ألوانها

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

اللام والواو والنون كلمة واحدة، وهي سحنة الشيء: من ذلك اللون: لون الشيء، كالحمرة والسواد، ويقال: تلون فلان: اختلفت أخلاقه. واللون: جنس من التمر. واللينة: النخلة، منه، وأصل الياء فيها واو. قال الله تعالى: ﴿ما قطعتم من لينة﴾ [الحشر: 5]. والله أعلم بالصواب.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ل و ن پر مکمل اندراجات

لون والی آیات

7 میں سے آیات 1–7

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پروردگار سے درخواست کیجئے کہ ہم کو یہ بھی بتائے کہ اس کا رنگ کیسا ہو۔ موسیٰ نے کہا، پروردگار فرماتا ہے کہ اس کا رنگ گہرا زرد ہو کہ دیکھنے والوں (کے دل) کو خوش کر دیتا ہو

    سورہ بقرہ، آیت 2:69
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو طرح طرح کے رنگوں کی چیزیں اس نے زمین میں پیدا کیں (سب تمہارے زیر فرمان کردیں) نصیحت پکڑنے والوں کے لیے اس میں نشانی ہے

    سورہ نحل، آیت 16:13
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہر قسم کے میوے کھا۔ اور اپنے پروردگار کے صاف رستوں پر چلی جا۔ اس کے پیٹ سے پینے کی چیز نکلتی ہے جس کے مختلف رنگ ہوتے ہیں اس میں لوگوں (کے کئی امراض) کی شفا ہے۔ بےشک سوچنے والوں کے لیے اس میں بھی نشانی ہے

    سورہ نحل، آیت 16:69
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اسی کے نشانات (اور تصرفات) میں سے ہے آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا اور تمہاری زبانوں اور رنگوں کا جدا جدا ہونا۔ اہلِ دانش کے لیے ان (باتوں) میں (بہت سی) نشانیاں ہیں

    سورہ روم، آیت 30:22
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے آسمان سے مینہ برسایا۔ تو ہم نے اس سے طرح طرح کے رنگوں کے میوے پیدا کئے۔ اور پہاڑوں میں سفید اور سرخ رنگوں کے قطعات ہیں اور (بعض) کالے سیاہ ہیں

    سورہ فاطر، آیت 35:27
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    انسانوں اور جانوروں اور چارپایوں کے بھی کئی طرح کے رنگ ہیں۔ خدا سے تو اس کے بندوں میں سے وہی ڈرتے ہیں جو صاحب علم ہیں۔ بےشک خدا غالب (اور) بخشنے والا ہے

    سورہ فاطر، آیت 35:28
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا آسمان سے پانی نازل کرتا پھر اس کو زمین میں چشمے بنا کر جاری کرتا پھر اس سے کھیتی اُگاتا ہے جس کے طرح طرح کے رنگ ہوتے ہیں۔ پھر وہ خشک ہوجاتی ہے تو تم اس کو دیکھتے ہو (کہ) زرد (ہوگئی ہے) پھر اسے چورا چورا کر دیتا ہے۔ بےشک اس میں عقل والوں کے لئے نصیحت ہے

    سورہ زمر، آیت 39:21