مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فاطر، آیت 28

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومن الناس والدواب والانعام مختلف الوانه كذلك انما يخشى الله من عباده العلماء ان الله عزيز غفور

انسانوں اور جانوروں اور چارپایوں کے بھی کئی طرح کے رنگ ہیں۔ خدا سے تو اس کے بندوں میں سے وہی ڈرتے ہیں جو صاحب علم ہیں۔ بےشک خدا غالب (اور) بخشنے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 45 میں سے آیت 28
  • پارہ 22
  • صفحہ 437

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ سب بیان ہے قدرت کی نیرنگیوں کا۔ پس جس طرح نباتات، جمادات، اور حیوانات میں رنگ برنگ کی مخلوق ہے، انسانوں میں بھی ہر ایک کی طرح جدا ہے۔ مومن اور کافر ایک دوسرا سا ہو جائے اور سب انسان ایک ہی رنگ اختیار کر لیں یہ کب ہو سکتا ہے۔ ا س میں حضرت ﷺ کو تسلی دیدی کہ لوگوں کے اختلاف سے غمگین نہ ہوں۔ یعنی بندوں میں نڈر بھی ہیں اور اللہ سے ڈرنے والے بھی مگر ڈرتے وہ ہی ہیں جو اللہ کی عظمت و جلال، آخرت کے بقاء و دوام، اور دنیا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمِنَاور سےwamina
  2. ٱلنَّاسِلوگوں میں (سے)l-nāsi
  3. وَٱلدَّوَآبِّاور جانوروں میں سےwal-dawābi
  4. وَٱلْأَنْعَـٰمِاور مویشیوں میں سےwal-anʿāmi
  5. مُخْتَلِفٌمختلف ہیںmukh'talifun
  6. أَلْوَٰنُهُۥرنگ ان کےalwānuhu
  7. كَذَٰلِكَ ۗاسی طرحkadhālika
  8. إِنَّمَابیشکinnamā
  9. يَخْشَىڈرتے ہیںyakhshā
  10. ٱللَّهَاللہ سےl-laha
  11. مِنْسےmin
  12. عِبَادِهِاس کے بندوں میں (سے)ʿibādihi
  13. ٱلْعُلَمَـٰٓؤُا۟ ۗعلماء۔ جاننے والےl-ʿulamāu
  14. إِنَّبیشکinna
  15. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  16. عَزِيزٌزبردست ہےʿazīzun
  17. غَفُورٌبخشنے والا ہےghafūrun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں