مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فاطر، آیت 41

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان الله يمسك السماوات والارض ان تزولا ولئن زالتا ان امسكهما من احد من بعده انه كان حليما غفورا

خدا ہی آسمانوں اور زمین کو تھامے رکھتا ہے کہ ٹل نہ جائیں۔ اگر وہ ٹل جائیں تو خدا کے سوا کوئی ایسا نہیں جو ان کو تھام سکے۔ بےشک وہ بردبار (اور) بخشنے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 45 میں سے آیت 41
  • پارہ 22
  • صفحہ 439

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اسی کی قدرت کا ہاتھ ہے جو اتنے بڑے بڑے کرات عظام کو اپنے مرکز سے ہٹنے اور اپنے مقام و نظام سے ادھر ادھر سرکنے نہیں دیتا اور اگر بالفرض یہ چیزیں اپنی جگہ سے ٹل جائیں تو پھر بجز خدا کے کس کی طاقت ہے کہ ان کو قابو میں رکھ سکے چنانچہ قیامت میں جب یہ سارا نظام اللہ تعالیٰ درہم برہم کر ے گا، کوئی قوت اسے روک نہ سکے گی۔ یعنی لوگوں کے کفر و عصیان کا اقتضاء تو یہ ہے کہ یہ سارا نظام ایک دم میں تہ و بالا کر دیا جائے لیکن…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ إِنَّبیشکinna
  2. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  3. يُمْسِكُتھامے ہوئے ہےyum'siku
  4. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کوl-samāwāti
  5. وَٱلْأَرْضَاور زمین کوwal-arḍa
  6. أَنکہan
  7. تَزُولَا ۚٹل جائیں گےtazūlā
  8. وَلَئِناور اگرwala-in
  9. زَالَتَآوہ دونوں ٹل جائیںzālatā
  10. إِنْنہیںin
  11. أَمْسَكَهُمَاان دونوں کو تھامنے والاamsakahumā
  12. مِنْکوئیmin
  13. أَحَدٍۢایکaḥadin
  14. مِّنۢسےmin
  15. بَعْدِهِۦٓ ۚاس کے بعدbaʿdihi
  16. إِنَّهُۥبیشک وہinnahu
  17. كَانَہےkāna
  18. حَلِيمًاحلم والاḥalīman
  19. غَفُورًۭابخشنے والاghafūran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں