تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی اس کے بعد اس کی قوم کفر و ظلم اور تکذیب کی پاداش میں ہلاک کی گئ اور اس اہلاک کے لئے کوئی مزید اہتمام کرنا نہیں پڑا کہ آسمان سے فرشتوں کی فوج بھیجی جاتی نہ حق تعالیٰ کی یہ عادت ہے کہ قوموں کی ہلاکت کے لیے بڑی بڑی فوجیں بھیجا کریں (یوں کسی خاص موقع پر کسی خاص مصلحت کی وجہ سے فرشتوں کا لشکر بھیج دیں وہ دوسری بات ہے) وہاں تو بڑے بڑے مدّعیوں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ایک ڈانٹ کافی ہے۔ چنانہ اس قوم کا حال بھی یہ ہی ہوا کہ…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں