صَيْحَة
اسم · 13 بارمعنی: چیخ · دوسرے تراجم: ایک چنگھاڑ نے۔ دھماکے نے۔ صبیح نے, ایک چنگھاڑ نے, دھماکے نے, شیخ کو
قرآن میں صورتیں
- ٱلصَّيْحَةُ ×7
- صَيْحَةً ×6
صَيْحَة
معنی: چیخ
صيحة قرآن کی 9 سورتوں کی 13 آیات میں 13 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: چیخ · دوسرے تراجم: ایک چنگھاڑ نے۔ دھماکے نے۔ صبیح نے, ایک چنگھاڑ نے, دھماکے نے, شیخ کو
الصيحة: رفع الصوت. قال تعالى: إن كانت إلا صيحة واحدة
قوله تعالي: ﴿فأخذتهم الصيحة﴾ [الحج: 83] هي الصوت الشديد، إما من ملك، كصيحة جبريل بأهل أنطاكية فماتوا وإليه الإشارة بقوله: ﴿إن كانت إلا صيحة واحدة﴾ [يس: 29]. وإما من رعد، وإما من ريح، وإما من غير ذلك. قوله: ﴿يوم يسمعون الصيحة بالحق﴾ [ق: 42] أي النفخ في الصور. والظاهر أنها النداء من الملك للعالم: يا أيها الناس قوموا لرب…
13 میں سے آیات 1–13
اور جن لوگوں نے ظلم کیا تھا ان کو چنگھاڑ (کی صورت میں عذاب) نے آپکڑا تو وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے
سورہ ہود، آیت 11:67اور جب ہمارا حکم آپہنچا تو ہم نے شعیب کو اور جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے تھے ان کو تو اپنی رحمت سے بچا لیا۔ اور جو لوگ ظالم تھے، ان کو چنگھاڑ نے آدبوچا تو وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے
سورہ ہود، آیت 11:94سو ان کو سورج نکلتے نکلتے چنگھاڑ نے آپکڑا
سورہ حجر، آیت 15:73تو چیخ نے ان کو صبح ہوتے ہوتے آپکڑا
سورہ حجر، آیت 15:83تو ان کو (وعدہٴ برحق کے مطابق) زور کی آواز نے آپکڑا، تو ہم نے ان کو کوڑا کرڈالا۔ پس ظالم لوگوں پر لعنت ہے
سورہ مومنون، آیت 23:41تو ہم نے سب کو اُن کے گناہوں کے سبب پکڑ لیا۔ سو ان میں کچھ تو ایسے تھے جن پر ہم نے پتھروں کا مینھہ برسایا۔ اور کچھ ایسے تھے جن کو چنگھاڑ نے آپکڑا اور کچھ ایسے تھے جن کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا۔ اور کچھ ایسے تھے جن کو غرق کر دیا اور خدا ایسا نہ تھا کہ اُن پر ظلم کرتا لیکن وہی اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے
سورہ عنکبوت، آیت 29:40وہ تو صرف ایک چنگھاڑ تھی (آتشین) سو وہ (اس سے) ناگہاں بجھ کر رہ گئے
سورہ یٰسین، آیت 36:29یہ تو ایک چنگھاڑ کے منتظر ہیں جو ان کو اس حال میں کہ باہم جھگڑ رہے ہوں گے آپکڑے گی
سورہ یٰسین، آیت 36:49صرف ایک زور کی آواز کا ہونا ہوگا کہ سب کے سب ہمارے روبرو آحاضر ہوں گے
سورہ یٰسین، آیت 36:53اور یہ لوگ تو صرف ایک زور کی آواز کا جس میں (شروع ہوئے پیچھے) کچھ وقفہ نہیں ہوگا، انتظار کرتے ہیں
سورہ ص، آیت 38:15جس دن لوگ چیخ یقیناً سن لیں گے۔ وہی نکل پڑنے کا دن ہے
سورہ ق، آیت 50:42ہم نے ان پر (عذاب کے لئے) ایک چیخ بھیجی تو وہ ایسے ہوگئے جیسے باڑ والے کی سوکھی اور ٹوٹی ہوئی باڑ
سورہ قمر، آیت 54:31اور جب تم ان (کے تناسب اعضا) کو دیکھتے ہو تو ان کے جسم تمہیں (کیا ہی) اچھے معلوم ہوتے ہیں۔ اور جب وہ گفتگو کرتے ہیں تو تم ان کی تقریر کو توجہ سے سنتے ہو (مگر فہم وادراک سے خالی) گویا لکڑیاں ہیں جو دیواروں سے لگائی گئی ہیں۔ (بزدل ایسے کہ) ہر زور کی آواز کو سمجھیں (کہ) ان پر بلا آئی۔ یہ (تمہارے) دشمن ہیں ان سے بےخوف نہ رہنا۔ خدا ان کو ہلاک کرے۔ یہ کہاں بہکے پھرتے ہیں
سورہ منافقون، آیت 63:4