مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ صافات، آیت 49

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

كانهن بيض مكنون

گویا وہ محفوظ انڈے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 182 میں سے آیت 49
  • پارہ 23
  • صفحہ 447

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی صاف و شفاف رنگ ہو گا جیسے انڈا جس کو پرند اپنے پروں کے نیچے چھپائے رکھے کہ نہ داغ لگے نہ گردوغبار پہنچے۔ یا انڈے کے اندر کی سفید تہ جو سخت چھلکے کے نیچے پوشیدہ رہتی ہے۔ اور بعض نے کہا کہ شتر مرغ کے انڈے مراد ہیں جو بہت خوشرنگ ہوتے ہیں۔ بہرحال تشبیہ صفائی یا خوشرنگ ہونے میں ہے سفیدی میں نہیں چنانچہ دوسری جگہ فرمایا کَاَنَّہُنَّ الۡیَاقُوۡتُ وَ الۡمَرۡجَانُ (رحمٰن۔۵۸)

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. كَأَنَّهُنَّگویا کہ وہka-annahunna
  2. بَيْضٌۭانڈے ہیںbayḍun
  3. مَّكْنُونٌۭچھپا کر رکھے گئےmaknūnun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں