مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ صافات، آیت 74

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الا عباد الله المخلصين

ہاں خدا کے بندگان خاص (کا انجام بہت اچھا ہوا)

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 182 میں سے آیت 74
  • پارہ 23
  • صفحہ 448

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ہر زمانہ میں انجام سے آگاہ کرنے والے اور آخرت کا ڈر سنانے والے آتے رہے ۔آخر جنہوں نے نہ سنا اور نہ مانا دیکھ لو! انکا انجام کیسا ہوا۔ بس اللہ کے وہ ہی چنے ہوئے بندے محفوظ رہے جن کو خدا کا ڈر اور عاقبت کی فکر تھی۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "ڈر سب ہی کو سناتے ہیں ان میں نیک بچتے ہیں اور بد کھپتے ہیں" ۔ آگے بعض منذرین (بالکسر) اور منذَرین (بالفتح) کے قصے سنائے جاتے ہیں۔ مکذبین کی عبرت اور مومنین کی تسلی کے لئے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِلَّاسوائےillā
  2. عِبَادَبندوں کےʿibāda
  3. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  4. ٱلْمُخْلَصِينَجو چنے ہوئے ہیںl-mukh'laṣīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں