مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ زمر، آیت 22

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

افمن شرح الله صدره للاسلام فهو على نور من ربه فويل للقاسية قلوبهم من ذكر الله اولئك في ضلال مبين

بھلا جس شخص کا سینہ خدا نے اسلام کے لئے کھول دیا ہو اور وہ اپنے پروردگار کی طرف سے روشنی پر ہو (تو کیا وہ سخت دل کافر کی طرح ہوسکتا ہے) پس ان پر افسوس ہے جن کے دل خدا کی یاد سے سخت ہو رہے ہیں۔ اور یہی لوگ صریح گمراہی میں ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 22
  • پارہ 23
  • صفحہ 461

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی دونوں کہاں برابر ہو سکتے ہیں ایک وہ جس کا سینہ اللہ نے قبول اسلام کے لئے کھول دیا نہ اسے اسلام کے حق ہونے میں کچھ شک و شبہ ہے نہ احکام اسلام کی تسلیم سے انقباض۔ حق تعالیٰ نے اس کو توفیق و بصیرت کی ایک عجیب روشنی عطا فرمائی جس کے اجالے میں نہایت سکون و اطمینان کے ساتھ اللہ کے راستہ پر اڑا چلا جا رہا ہے۔ دوسرا وہ بدبخت جس کا دل پتھر کی طرح سخت ہو، نہ کوئی نصیحت اس پر اثر کرے نہ خیر کا کوئی قطرہ اس کے اندر گھسے،…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَفَمَنکیا بھلا وہ جس کاafaman
  2. شَرَحَکھول دیاsharaḥa
  3. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  4. صَدْرَهُۥسینہ اس کاṣadrahu
  5. لِلْإِسْلَـٰمِاسلام کے لئےlil'is'lāmi
  6. فَهُوَپس وہ ہوfahuwa
  7. عَلَىٰاوپرʿalā
  8. نُورٍۢایک نور کےnūrin
  9. مِّنسےmin
  10. رَّبِّهِۦ ۚاپنے ربrabbihi
  11. فَوَيْلٌۭتو بربادی ہے/ ہلاکت ہےfawaylun
  12. لِّلْقَـٰسِيَةِواسطے ان کے جو سنگ دل ہوگئے ہیںlil'qāsiyati
  13. قُلُوبُهُمدل ان کےqulūbuhum
  14. مِّنسےmin
  15. ذِكْرِذکرdhik'ri
  16. ٱللَّهِ ۚاللہ کےl-lahi
  17. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگ ہیںulāika
  18. فِىمیںfī
  19. ضَلَـٰلٍۢگمراہیḍalālin
  20. مُّبِينٍکھلیmubīnin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں