مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ زمر، آیت 7

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان تكفروا فان الله غني عنكم ولا يرضى لعباده الكفر وان تشكروا يرضه لكم ولا تزر وازرة وزر اخرى ثم الى ربكم مرجعكم فينبئكم بما كنتم تعملون انه عليم بذات الصدور

اگر ناشکری کرو گے تو خدا تم سے بےپروا ہے۔ اور وہ اپنے بندوں کے لئے ناشکری پسند نہیں کرتا اور اگر شکر کرو گے تو وہ اس کو تمہارے لئے پسند کرے گا۔ اور کوئی اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ پھر تم اپنے پروردگار کی طرف لوٹنا ہے۔ پھر جو کچھ تم کرتے رہے وہ تم کو بتائے گا۔ وہ تو دلوں کی پوشیدہ باتوں تک سے آگاہ ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 7
  • پارہ 23
  • صفحہ 459

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی کافر بن کر اس کے انعامات و حقوق کا انکار کرو گے تو تمہارا ہی نقصان ہے، اس کا کچھ نہیں بگڑتا۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ وہ کفر سے راضی نہیں۔ اپنے بندوں کے کافر و منکر بننے سے ناخوش ہوتا ہے اور اس چیز کو ان کے لئے ناپسند کرتا ہے۔ یعنی بندے اس کا حق مان کر مطیع و شکرگذا بنیں۔ یہ بات اس کو پسند ہے جس کا نفع انہی کو پہنچتا ہے۔ یعنی نا شکری کوئی کرے اور پکڑا کوئی جائے، ایسا اندھیر اس کے یہاں نہیں۔ جو کرے گا سو بھرے گا۔ یعنی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِناگرin
  2. تَكْفُرُوا۟تم کفر کروگے/ ناشکری کرو گےtakfurū
  3. فَإِنَّتو بیشکfa-inna
  4. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  5. غَنِىٌّبےنیاز ہےghaniyyun
  6. عَنكُمْ ۖتم سےʿankum
  7. وَلَااور نہیںwalā
  8. يَرْضَىٰوہ پسند کرتاyarḍā
  9. لِعِبَادِهِاپنے بندوں کے لئےliʿibādihi
  10. ٱلْكُفْرَ ۖکفر کوl-kuf'ra
  11. وَإِناور اگرwa-in
  12. تَشْكُرُوا۟تم شکر کرو گےtashkurū
  13. يَرْضَهُپسند کرتا ہے اس کوyarḍahu
  14. لَكُمْ ۗتمہارے لئےlakum
  15. وَلَااور نہیںwalā
  16. تَزِرُبوجھ اٹھائے گاtaziru
  17. وَازِرَةٌۭکوئی بوجھ اٹھانے والاwāziratun
  18. وِزْرَبوجھwiz'ra
  19. أُخْرَىٰ ۗدوسرے کاukh'rā
  20. ثُمَّپھرthumma
  21. إِلَىٰطرفilā
  22. رَبِّكُماپنے رب کیrabbikum
  23. مَّرْجِعُكُمْلوٹنا ہے تمہاراmarjiʿukum
  24. فَيُنَبِّئُكُمپھر وہ بتائے گا تم کوfayunabbi-ukum
  25. بِمَاساتھ اس کےbimā
  26. كُنتُمْجو تھے تمkuntum
  27. تَعْمَلُونَ ۚتم عمل کرتےtaʿmalūna
  28. إِنَّهُۥبیشکinnahu
  29. عَلِيمٌۢوہ جاننے والا ہےʿalīmun
  30. بِذَاتِبھیدbidhāti
  31. ٱلصُّدُورِسینوں کےl-ṣudūri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں