مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ زمر، آیت 8

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذا مس الانسان ضر دعا ربه منيبا اليه ثم اذا خوله نعمة منه نسي ما كان يدعو اليه من قبل وجعل لله اندادا ليضل عن سبيله قل تمتع بكفرك قليلا انك من اصحاب النار

اور جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے پروردگار کو پکارتا (اور) اس کی طرف دل سے رجوع کرتا ہے۔ پھر جب وہ اس کو اپنی طرف سے کوئی نعمت دیتا ہے تو جس کام کے لئے پہلے اس کو پکارتا ہے اسے بھول جاتا ہے اور خدا کا شریک بنانے لگتا ہے تاکہ (لوگوں کو) اس کے رستے سے گمراہ کرے۔ کہہ دو کہ (اے کافر نعمت) اپنی ناشکری سے تھوڑا سا فائدہ اٹھالے۔ پھر تُو تو دوزخیوں میں ہوگا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 8
  • پارہ 23
  • صفحہ 459

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی انسان کی حالت عجیب ہے مصیبت پڑے تو ہمیں یاد کرتا ہے، کیونکہ دیکھتا ہے کوئی مصیبت کو ہٹانے والا نہیں۔ پھر جہاں اللہ کی مہربانی سے ذرا آرام و اطمینان نصیب ہوا معًا وہ پہلی حالت کو بھول جاتا ہے جس کے لئے ابھی ابھی ہم کو پکار رہا تھا۔ عیش و تنعم کے نشہ میں ایسا مست و غافل ہو جاتا ہے گویا کبھی ہم سے واسطہ ہی نہ تھا۔ اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کو دوسرے جھوٹے اور من گھڑت خداؤں کی طرف منسوب کرنے لگتا ہے اور ان کے ساتھ وہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ وَإِذَااور جبwa-idhā
  2. مَسَّچھو جاتی ہےmassa
  3. ٱلْإِنسَـٰنَانسان کوl-insāna
  4. ضُرٌّۭکوئی تکلیفḍurrun
  5. دَعَاپکارتا ہےdaʿā
  6. رَبَّهُۥاپنے رب کوrabbahu
  7. مُنِيبًارجوع کرتے ہوئےmunīban
  8. إِلَيْهِاس کی طرفilayhi
  9. ثُمَّپھرthumma
  10. إِذَاجبidhā
  11. خَوَّلَهُۥوہ عطا کردیتا ہے اس کوkhawwalahu
  12. نِعْمَةًۭکوئی نعمتniʿ'matan
  13. مِّنْهُاپنی طرف سےmin'hu
  14. نَسِىَبھول جاتا ہےnasiya
  15. مَاجوmā
  16. كَانَتھا اس نےkāna
  17. يَدْعُوٓا۟پکاراyadʿū
  18. إِلَيْهِطرف اس کےilayhi
  19. مِناس سےmin
  20. قَبْلُپہلےqablu
  21. وَجَعَلَاور اس نے بنا ڈالےwajaʿala
  22. لِلَّهِاللہ کے لئےlillahi
  23. أَندَادًۭاکچھ شریکandādan
  24. لِّيُضِلَّتاکہ بھٹکادیںliyuḍilla
  25. عَنسےʿan
  26. سَبِيلِهِۦ ۚاس کے راستےsabīlihi
  27. قُلْکہہ دیجئےqul
  28. تَمَتَّعْفائدہ اٹھالوtamattaʿ
  29. بِكُفْرِكَاپنے کفر کے ساتھbikuf'rika
  30. قَلِيلًا ۖتھوڑا ساqalīlan
  31. إِنَّكَبیشک توinnaka
  32. مِنْمیں سے ہےmin
  33. أَصْحَـٰبِوالوںaṣḥābi
  34. ٱلنَّارِآگl-nāri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں