مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ زمر، آیت 9

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

امن هو قانت اناء الليل ساجدا وقائما يحذر الاخرة ويرجو رحمة ربه قل هل يستوي الذين يعلمون والذين لا يعلمون انما يتذكر اولو الالباب

(بھلا مشرک اچھا ہے) یا وہ جو رات کے وقتوں میں زمین پر پیشانی رکھ کر اور کھڑے ہو کر عبادت کرتا اور آخرت سے ڈرتا اور اپنے پروردگار کی رحمت کی امید رکھتا ہے۔ کہو بھلا جو لوگ علم رکھتے ہیں اور جو نہیں رکھتے دونوں برابر ہوسکتے ہیں؟ (اور) نصیحت تو وہی پکڑتے ہیں جو عقلمند ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 9
  • پارہ 23
  • صفحہ 459

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جو بندہ رات کی نیند اور آرام چھوڑ کر اللہ کی عبادت میں لگا۔ کبھی اس کے سامنے دست بستہ کھڑا رہا، کبھی سجدہ میں گرا۔ ایک طرف آخرت کا خوف اس کے دل کو بیقرار کئے ہوئے ہے اور دوسری طرف اللہ کی رحمت نے ڈھارس بندھا رکھی ہے۔ کیا یہ سعید بندہ اور وہ بدبخت انسان جس کا ذکر اوپر ہوا کہ مصیبت کے وقت خدا کو پکارتا ہے اور جہاں مصیبت کی گھڑی ٹلی خدا کو چھوڑ بیٹھا، دونوں برابر ہو سکتے ہیں؟ ہرگز نہیں۔ ایسا ہوتا تو یوں کہو کہ ایک…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَمَّنْکیا بھلاamman
  2. هُوَوہ جوhuwa
  3. قَـٰنِتٌبندگی کرنے والا ہےqānitun
  4. ءَانَآءَگھڑیوں میںānāa
  5. ٱلَّيْلِرات کیal-layli
  6. سَاجِدًۭاسجدہ کرنے والا ہےsājidan
  7. وَقَآئِمًۭااور قیام کرنے والا ہےwaqāiman
  8. يَحْذَرُڈرتا ہےyaḥdharu
  9. ٱلْـَٔاخِرَةَآخرت سےl-ākhirata
  10. وَيَرْجُوا۟اور امید رکھتا ہےwayarjū
  11. رَحْمَةَرحمت کیraḥmata
  12. رَبِّهِۦ ۗاپنے رب کیrabbihi
  13. قُلْکہہ دیجئےqul
  14. هَلْکیاhal
  15. يَسْتَوِىبرابر ہوسکتے ہیںyastawī
  16. ٱلَّذِينَوہ لو گalladhīna
  17. يَعْلَمُونَجو علم رکھتے ہیںyaʿlamūna
  18. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  19. لَانہیںlā
  20. يَعْلَمُونَ ۗجو علم رکھتےyaʿlamūna
  21. إِنَّمَابیشکinnamā
  22. يَتَذَكَّرُنصیحت پکڑتے ہیںyatadhakkaru
  23. أُو۟لُوا۟والےulū
  24. ٱلْأَلْبَـٰبِعقلl-albābi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں