قانِت
اسم · 8 بارمعنی: تابع فرمان ہیں · دوسرے تراجم: فرمانبردار بن کر, اور اطاعت گزار, مطیع, فرمانبردار ہیں
قرآن میں صورتیں
- قَٰنِتُونَ ×2
- وَٱلْقَٰنِتِينَ ×2
- قَٰنِتِينَ ×1
- قَانِتًا ×1
- قَٰنِتٌ ×1
- ٱلْقَٰنِتِينَ ×1
قانِت
معنی: تابع فرمان ہیں
قانت قرآن کی 7 سورتوں کی 8 آیات میں 8 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: تابع فرمان ہیں · دوسرے تراجم: فرمانبردار بن کر, اور اطاعت گزار, مطیع, فرمانبردار ہیں
القنوت: لزوم الطاعة مع الخضوع، وفسر
قوله تعالى: ﴿وقوموا لله قانتين﴾ [البقرة: 238]. القنوت: قيل السكوت. وفي الحديث: "كان الرجل منا يكلم صاحبه في الصلاة حتى نزلت ﴿وقوموا لله قانتين﴾ فنهينا عن الكلام وأمرنا بالسكوت". وقيل: هو الطاعة، ومنه قوله تعالى: ﴿كل له قانتون﴾ [البقرة: 116] أي مطيعون. قال الهروي: معنى الطاعة أن كل من في السماوات والأرض مخلوقون كما…
8 میں سے آیات 1–8
اور یہ لوگ اس بات کے قائل ہیں کہ خدا اولاد رکھتا ہے۔ (نہیں) وہ پاک ہے، بلکہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، سب اسی کا ہے اور سب اس کے فرماں بردار ہیں
سورہ بقرہ، آیت 2:116(مسلمانو) سب نمازیں خصوصاً بیچ کی نماز (یعنی نماز عصر) پورے التزام کے ساتھ ادا کرتے رہو۔ اور خدا کے آگے ادب سے کھڑے رہا کرو
سورہ بقرہ، آیت 2:238یہ وہ لوگ ہیں جو (مشکلات میں) صبر کرتے اور سچ بولتے اور عبادت میں لگے رہتے اور (راہ خدا میں) خرچ کرتے اور اوقات سحر میں گناہوں کی معافی مانگا کرتے ہیں
سورہ آلِ عمران، آیت 3:17بےشک ابراہیم (لوگوں کے) امام اور خدا کے فرمانبردار تھے۔ جو ایک طرف کے ہو رہے تھے اور مشرکوں میں سے نہ تھے
سورہ نحل، آیت 16:120اور آسمانوں اور زمین میں (جتنے فرشتے اور انسان وغیرہ ہیں) اسی کے (مملوک) ہیں (اور) تمام اس کے فرمانبردار ہیں
سورہ روم، آیت 30:26(جو لوگ خدا کے آگے سر اطاعت خم کرنے والے ہیں یعنی) مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور مومن مرد اور مومن عورتیں اور فرماں بردار مرد اور فرماں بردار عورتیں اور راست باز مرد اور راست باز عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور فروتنی کرنے والے مرد اور فروتنی کرنے والی عورتیں اور خیرات کرنے والے مرد اور اور خیرات کرنے والی عورتیں اور روزے رکھنے والے مرد اور روزے رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور خدا کو کثرت سے یاد کرنے والے مرد اور کثرت سے یاد کرنے والی عورتیں۔ کچھ شک نہیں کہ ان کے لئے خدا نے بخشش اور اجر عظیم تیار کر رکھا ہے
سورہ احزاب، آیت 33:35(بھلا مشرک اچھا ہے) یا وہ جو رات کے وقتوں میں زمین پر پیشانی رکھ کر اور کھڑے ہو کر عبادت کرتا اور آخرت سے ڈرتا اور اپنے پروردگار کی رحمت کی امید رکھتا ہے۔ کہو بھلا جو لوگ علم رکھتے ہیں اور جو نہیں رکھتے دونوں برابر ہوسکتے ہیں؟ (اور) نصیحت تو وہی پکڑتے ہیں جو عقلمند ہیں
سورہ زمر، آیت 39:9اور (دوسری) عمران کی بیٹی مریمؑ کی جنہوں نے اپنی شرمگاہ کو محفوظ رکھا تو ہم نے اس میں اپنی روح پھونک دی اور اپنے پروردگار کے کلام اور اس کی کتابوں کو برحق سمجھتی تھیں اور فرمانبرداروں میں سے تھیں
سورہ تحریم، آیت 66:12