مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 100

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومن يهاجر في سبيل الله يجد في الارض مراغما كثيرا وسعة ومن يخرج من بيته مهاجرا الى الله ورسوله ثم يدركه الموت فقد وقع اجره على الله وكان الله غفورا رحيما

اور جو شخص خدا کی راہ میں گھر بار چھوڑ جائے وہ زمین میں بہت سی جگہ اور کشائش پائے گا اور جو شخص خدا اور رسول کی طرف ہجرت کرکے گھر سے نکل جائے پھر اس کو موت آپکڑے تو اس کا ثواب خدا کے ذمے ہوچکا اور خدا بخشنے والا اور مہربان ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 100
  • پارہ 5
  • صفحہ 94

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اس آیت میں ہجرت کی ترغیب ہے اور مہاجرین کو تسلی دی جاتی ہے یعنی جو شخص اللہ کے واسطے ہجرت کرے گا اور اپنا وطن چھوڑے گا تو اس کو رہنے کے لئے بہت جگہ ملے گی اور اس کی روزی اور معیشت میں فراخی ہو گی تو ہجرت کرنے میں اس سے مت ڈرو کہ کہاں رہیں گے اور کیا کھائیں گے اور یہ بھی خطرہ نہ کرو کہ شاید رستہ میں موت آ جائے تو ادھر کے ہوں نہ اُدھر کے کیونکہ اس صورت میں بھی ہجرت کا پورا ثواب ملے گا اور موت تو اپنے وقت ہی پر آتی ہے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ وَمَناور جو کوئیwaman
  2. يُهَاجِرْہجرت کرے گاyuhājir
  3. فِىمیںfī
  4. سَبِيلِراستےsabīli
  5. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  6. يَجِدْپائے گاyajid
  7. فِىمیںfī
  8. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  9. مُرَٰغَمًۭاجائے پناہmurāghaman
  10. كَثِيرًۭابہت سیkathīran
  11. وَسَعَةًۭ ۚاور وسعتwasaʿatan
  12. وَمَناور جو کوئیwaman
  13. يَخْرُجْنکلے گاyakhruj
  14. مِنۢسےmin
  15. بَيْتِهِۦاپنے گھرbaytihi
  16. مُهَاجِرًاہجرت کرتے ہوےmuhājiran
  17. إِلَىطرفilā
  18. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  19. وَرَسُولِهِۦاوراس کے رسول کےwarasūlihi
  20. ثُمَّپھرthumma
  21. يُدْرِكْهُپالے اس کوyud'rik'hu
  22. ٱلْمَوْتُموتl-mawtu
  23. فَقَدْتو تحقیقfaqad
  24. وَقَعَثابت ہو گیاwaqaʿa
  25. أَجْرُهُۥاجر اس کاajruhu
  26. عَلَىپرʿalā
  27. ٱللَّهِ ۗاللہl-lahi
  28. وَكَانَاور ہےwakāna
  29. ٱللَّهُاللہl-lahu
  30. غَفُورًۭابخشنے والاghafūran
  31. رَّحِيمًۭامہربانraḥīman

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں