مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 130

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٣٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وان يتفرقا يغن الله كلا من سعته وكان الله واسعا حكيما

اور اگر میاں بیوی (میں موافقت نہ ہوسکے اور) ایک دوسرے سے جدا ہوجائیں تو خدا ہر ایک کو اپنی دولت سے غنی کردے گا اور خدا بڑی کشائش والا اور حکمت والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 130
  • پارہ 5
  • صفحہ 99

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اگر زوجین جدائی ہی کو پسند کریں اور طلاق کی نوبت آئے تو کچھ حرج نہیں اللہ تعالیٰ ہر ایک کا کارساز ہے اور سب کی حاجات کا پورا کرنے والا ہے۔ اس میں اشارہ ہے اس طرف کہ زوجہ کو راحت سے رکھے اور ایذا نہ دے اور اس پر قادر نہ ہو تو پھر طلاق دے دینا مناسب ہے۔ واللہ اعلم۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِناور اگر وہwa-in
  2. يَتَفَرَّقَادونوں الگ ہوجائیںyatafarraqā
  3. يُغْنِغنی کردے گاyugh'ni
  4. ٱللَّهُاللہl-lahu
  5. كُلًّۭاہر ایک کوkullan
  6. مِّنسےmin
  7. سَعَتِهِۦ ۚاپنی وسعتsaʿatihi
  8. وَكَانَاور ہےwakāna
  9. ٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahu
  10. وَٰسِعًاوسعت والاwāsiʿan
  11. حَكِيمًۭاحکمت والاḥakīman

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں