مواد پر جائیں
Quran Maqasid

تَفَرَّقَ

قرآن میں تفرق

معنی: تم تفرقے میں پڑو

تفرق قرآن کی 6 سورتوں کی 8 آیات میں 8 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
8
آیات
8
سورتیں
6
مادّہ
ف ر ق

تَفَرَّقَ

فعل · 8 بار

معنی: تم تفرقے میں پڑو · دوسرے تراجم: جنہوں نے تفرقہ کیا۔ الگ الگ ہوگئے, دونوں الگ ہوجائیں, ورنہ وہ جدا کریں گے, وہ جدا جدا ہوں گے

قرآن میں صورتیں

  • تَفَرَّقُوا۟ ×3
  • يَتَفَرَّقَا ×1
  • فَتَفَرَّقَ ×1
  • يَتَفَرَّقُونَ ×1
  • تَتَفَرَّقُوا۟ ×1
  • تَفَرَّقَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الفرق يقارب الفلق لكن الفلق يقال اعتبارا بالانشقاق، والفرق يقال اعتبارا بالانفصال. قال تعالى: وإذ فرقنا بكم البحر

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿وما أنزلنا على عبدنا يوم الفرقان﴾] الأنفال:41 [قيل: هو يوم بدر، وذلك أنه فرق فيه بين الحق والباطل، وتبين أن دين الله هو الغالب. فالفرقان مصدر فرق يفرق، وأصله في الأعيان نحو: فرقت بين الإناءين. وسمي يوم بدر بيوم الفرقان لأنه أول يوم حصل فيه الفرق بين الحق والباطل. وتقديره تقدير رجل قنعان أي يقنع به في…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ف ر ق پر مکمل اندراجات

تفرق والی آیات

8 میں سے آیات 1–8

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور سب مل کر خدا کی (ہدایت کی رسی) کو مضبوط پکڑے رہنا اور متفرق نہ ہونا اور خدا کی اس مہربانی کو یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی اور تم اس کی مہربانی سے بھائی بھائی ہوگئے اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے تک پہنچ چکے تھے تو خدا نے تم کو اس سے بچا لیا اس طرح خدا تم کو اپنی آیتیں کھول کھول کر سناتا ہے تاکہ تم ہدایت پاؤ

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:103
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان لوگوں کی طرح نہ ہونا جو متفرق ہو گئے اور احکام بین آنے کے بعد ایک دوسرےسے (خلاف و) اختلاف کرنے لگے یہ وہ لوگ ہیں جن کو قیامت کے دن بڑا عذاب ہوگا

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:105
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر میاں بیوی (میں موافقت نہ ہوسکے اور) ایک دوسرے سے جدا ہوجائیں تو خدا ہر ایک کو اپنی دولت سے غنی کردے گا اور خدا بڑی کشائش والا اور حکمت والا ہے

    سورہ نساء، آیت 4:130
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یہ کہ میرا سیدھا رستہ یہی ہے تو تم اسی پر چلنا اور اور رستوں پر نہ چلنا کہ (ان پر چل کر) خدا کے رستے سے الگ ہو جاؤ گے ان باتوں کا خدا تمہیں حکم دیتا ہے تاکہ تم پرہیزگار بنو

    سورہ انعام، آیت 6:153
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جس دن قیامت برپا ہوگی اس روز وہ الگ الگ فرقے ہوجائیں گے

    سورہ روم، آیت 30:14
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اسی نے تمہارے لئے دین کا وہی رستہ مقرر کیا جس (کے اختیار کرنے کا) نوح کو حکم دیا تھا اور جس کی (اے محمدﷺ) ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی ہے اور جس کا ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ کو حکم دیا تھا (وہ یہ) کہ دین کو قائم رکھنا اور اس میں پھوٹ نہ ڈالنا۔ جس چیز کی طرف تم مشرکوں کو بلاتے ہو وہ ان کو دشوار گزرتی ہے۔ الله جس کو چاہتا ہے اپنی بارگاہ کا برگزیدہ کرلیتا ہے اور جو اس کی طرف رجوع کرے اسے اپنی طرف رستہ دکھا دیتا ہے

    سورہ شوریٰ، آیت 42:13
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یہ لوگ جو الگ الگ ہوئے ہیں تو علم (حق) آچکنے کے بعد آپس کی ضد سے (ہوئے ہیں) ۔ اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک وقت مقرر تک کے لئے بات نہ ٹھہر چکی ہوتی تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا۔ اور جو لوگ ان کے بعد (خدا کی) کتاب کے وارث ہوئے وہ اس (کی طرف) سے شبہے کی الجھن میں (پھنسے ہوئے) ہیں

    سورہ شوریٰ، آیت 42:14
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اہل کتاب جو متفرق (و مختلف) ہوئے ہیں تو دلیل واضح آنے کے بعد (ہوئے ہیں)

    سورہ بینہ، آیت 98:4