تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی اگر کئ عورتیں نکاح میں ہوں تو یہ تو تم سےنہ ہو سکے گا کہ محبت قلبی اور ہر ہر امر میں بالکل مساوات اور برابری رکھو مگر ایسا ظلم بھی نہ کرو کہ ایک کی طرف تو بالکل جھک جاؤ اور دوسری کو درمیان میں لٹکتی رکھو نہ خود ہی آرام سے رکھو نہ بالکل علیحدہ ہی کرو جو دوسرے سے نکاح کر سکے۔ یعنی اگر اصلاح اور مصالحت کا معاملہ کر وگے اور تعدی اور حق تلفی سے تابمقدور بچتے رہو گے تو اسکے بعد اللہ تعالیٰ معاف فرمانے والا ہے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں