مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 136

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٣٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا امنوا بالله ورسوله والكتاب الذي نزل على رسوله والكتاب الذي انزل من قبل ومن يكفر بالله وملائكته وكتبه ورسله واليوم الاخر فقد ضل ضلالا بعيدا

مومنو! خدا پر اور اس کے رسول پر اور جو کتاب اس نے اپنی پیغمبر (آخرالزماں) پر نازل کی ہے اور جو کتابیں اس سے پہلے نازل کی تھیں سب پر ایمان لاؤ۔ اور جو شخص خدا اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے پیغمبروں اور روزقیامت سے انکار کرے وہ رستے سے بھٹک کر دور جا پڑا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 136
  • پارہ 5
  • صفحہ 100

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جو اسلام قبول کرے اس کو ضرور ہے کہ اللہ تعالیٰ کے تمام حکموں پر دل سے یقین لائے اس کے ارشادات میں سے اگر کسی ایک ارشاد پر بھی یقین نہ لائے گا تو وہ مسلمان نہیں صرف ظاہری اور زبانی بات کا اعتبار نہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااے لوگوyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَجوalladhīna
  3. ءَامَنُوٓا۟ایمان لائے ہوāmanū
  4. ءَامِنُوا۟ایمان لاؤāminū
  5. بِٱللَّهِاللہ پرbil-lahi
  6. وَرَسُولِهِۦاور اس کے رسول پرwarasūlihi
  7. وَٱلْكِتَـٰبِاور کتاب پرwal-kitābi
  8. ٱلَّذِىجوalladhī
  9. نَزَّلَاس نے نازل کیnazzala
  10. عَلَىٰپرʿalā
  11. رَسُولِهِۦاپنے رسولrasūlihi
  12. وَٱلْكِتَـٰبِاور وہ کتابwal-kitābi
  13. ٱلَّذِىٓجوalladhī
  14. أَنزَلَاس نے نازل کیanzala
  15. مِناس سےmin
  16. قَبْلُ ۚپہلےqablu
  17. وَمَناور جو کوئیwaman
  18. يَكْفُرْکفر کے گاyakfur
  19. بِٱللَّهِاللہ کاbil-lahi
  20. وَمَلَـٰٓئِكَتِهِۦاور اس کے فرشتوں کاwamalāikatihi
  21. وَكُتُبِهِۦاور اس کی کتابوں کاwakutubihi
  22. وَرُسُلِهِۦاور اس کے رسولوں کاwarusulihi
  23. وَٱلْيَوْمِاور یومwal-yawmi
  24. ٱلْـَٔاخِرِآخرت کاl-ākhiri
  25. فَقَدْتو تحقیقfaqad
  26. ضَلَّوہ بھٹک گیاḍalla
  27. ضَلَـٰلًۢابھٹکناḍalālan
  28. بَعِيدًادور کاbaʿīdan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں