تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی ظاہر میں تو مسلمان ہوئے اور دل میں مذبذب رہے اور آخر کو بے یقین لائے ہی مر گئے ان کو نجات کا رستہ نہیں ملےگا وہ کافر ہیں ۔ ظاہر کی مسلمانی کچھ کام نہ آئے گی۔ اس سے مراد منافقین ہیں اور بعض فرماتےہیں کہ یہ آیت یہودیوں کی شان میں ہے کہ اول ایمان لائے پھر گوسالہ کی عبادت کر کے کافر ہو گئے پھر توبہ کر کے مومن ہوئے پھر عیسٰیؑ کے منکر ہو کر کافر ہوئے اس کے بعد رسول اللہ ﷺ کی رسالت سے انکار کر کے کفر میں ترقی کر گئے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں