مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 139

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٣٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الذين يتخذون الكافرين اولياء من دون المؤمنين ايبتغون عندهم العزة فان العزة لله جميعا

جو مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے ہیں۔ کیا یہ ان کے ہاں عزت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو عزت تو سب خدا ہی کی ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 139
  • پارہ 5
  • صفحہ 100

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی منافق لوگ جو مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے اور ان کا یہ خیال کہ کافروں کے پاس بیٹھ کر ہم کو دنیا میں عزت ملے گی بالکل غلط ہے سب عزت اللہ تعالیٰ کے واسطے ہے جو اس کی اطاعت کرے گا اس کو عزت ملے گی۔ خلاصہ یہ ہوا کہ ایسے لوگ دنیا اور آخرت میں ذلیل و خوار ہوں گے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  2. يَتَّخِذُونَجو بنالیتے ہیںyattakhidhūna
  3. ٱلْكَـٰفِرِينَکافروں کوl-kāfirīna
  4. أَوْلِيَآءَدوستawliyāa
  5. مِنکےmin
  6. دُونِسواdūni
  7. ٱلْمُؤْمِنِينَ ۚمومنوںl-mu'minīna
  8. أَيَبْتَغُونَکیا وہ تلاش کرتے ہیںayabtaghūna
  9. عِندَهُمُان کے پاسʿindahumu
  10. ٱلْعِزَّةَعزتl-ʿizata
  11. فَإِنَّتو بیشکfa-inna
  12. ٱلْعِزَّةَعزتl-ʿizata
  13. لِلَّهِاللہ کے لیے ہےlillahi
  14. جَمِيعًۭاساری کی ساریjamīʿan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں