مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 140

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقد نزل عليكم في الكتاب ان اذا سمعتم ايات الله يكفر بها ويستهزا بها فلا تقعدوا معهم حتى يخوضوا في حديث غيره انكم اذا مثلهم ان الله جامع المنافقين والكافرين في جهنم جميعا

اور خدا نے تم (مومنوں) پر اپنی کتاب میں (یہ حکم) نازل فرمایا ہے کہ جب تم (کہیں) سنو کہ خدا کی آیتوں سے انکار ہورہا ہے اور ان کی ہنسی اڑائی جاتی ہے تو جب تک وہ لوگ اور باتیں (نہ) کرنے لگیں۔ ان کے پاس مت بیٹھو۔ ورنہ تم بھی انہیں جیسے ہوجاؤ گے۔ کچھ شک نہیں کہ خدا منافقوں اور کافروں سب کو دوزخ میں اکھٹا کرنے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 140
  • پارہ 5
  • صفحہ 100

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اے مسلمانو خدا تعالیٰ پہلے قرآن شریف میں تم پر حکم بھیج چکا ہے کہ جس مجلس میں احکام خداوندی کا انکار اور تمسخر کیا جاتا ہو وہاں ہر گز نہ بیٹھو ورنہ تم بھی ویسے ہی سمجھے جاؤ گے البتہ جس وقت دوسری باتوں میں مشغول ہوں تو اس وقت ان کے ساتھ بیٹھنے کی ممانعت نہیں۔ منافقوں کی مجالس میں آیات و احکام الہٰی پر انکار و استہزاء ہوتا تھا اس پر یہ آیت نازل ہوئی اور یہ جو فرمایا کہ حکم اتار چکا تم پر یہ اشارہ ہے آیت وَ اِذَا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَدْحالانکہ تحقیقwaqad
  2. نَزَّلَاس نے نازل کیاnazzala
  3. عَلَيْكُمْتم پرʿalaykum
  4. فِىمیںfī
  5. ٱلْكِتَـٰبِکتاب (میں)l-kitābi
  6. أَنْیہ کہan
  7. إِذَاجبidhā
  8. سَمِعْتُمْسنو تمsamiʿ'tum
  9. ءَايَـٰتِآیات کوāyāti
  10. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  11. يُكْفَرُکفر کیا جاتا ہےyuk'faru
  12. بِهَاساتھ ان کےbihā
  13. وَيُسْتَهْزَأُمذاق اڑایاwayus'tahza-u
  14. بِهَاان کاbihā
  15. فَلَاتو نہfalā
  16. تَقْعُدُوا۟تم بیٹھوtaqʿudū
  17. مَعَهُمْان کے ساتھmaʿahum
  18. حَتَّىٰیہاں تک کہḥattā
  19. يَخُوضُوا۟وہ مشغول ہوجائیںyakhūḍū
  20. فِىمیںfī
  21. حَدِيثٍایک بات (میں)ḥadīthin
  22. غَيْرِهِۦٓ ۚاس کے سواghayrihi
  23. إِنَّكُمْبیشک تمinnakum
  24. إِذًۭاتبidhan
  25. مِّثْلُهُمْ ۗان کی مانند ہوmith'luhum
  26. إِنَّبیشکinna
  27. ٱللَّهَاللہl-laha
  28. جَامِعُجمع کرنے والا ہےjāmiʿu
  29. ٱلْمُنَـٰفِقِينَمنافقوں کوl-munāfiqīna
  30. وَٱلْكَـٰفِرِينَاور کافروں کوwal-kāfirīna
  31. فِىمیںfī
  32. جَهَنَّمَجہنم میںjahannama
  33. جَمِيعًاسب کے سب کوjamīʿan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں