تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی تمام احکام مذکورہ سابقہ متعلق حقوق یتامٰی اور وصیت اور میراث اللہ کے مقرر فرمودہ ضابطے اور قاعدے ہیں اور جو کوئی اطاعت کرے گا احکام الہٰی کی جن میں حکم وصیت و میراث بھی داخل ہے اس کے لئے ہمیشہ کو جنت ہے اور جو کوئی نافرمانی کرے گا اور حدود خداوندی سے بالکل خارج ہو جائے گا وہ ہمیشہ کو ذلت کےساتھ عذاب جہنم میں گرفتار رہے گا۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں