مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 154

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ورفعنا فوقهم الطور بميثاقهم وقلنا لهم ادخلوا الباب سجدا وقلنا لهم لا تعدوا في السبت واخذنا منهم ميثاقا غليظا

اور ان سے عہد لینے کو ہم نے ان پر کوہ طور اٹھا کھڑا کیا اور انہیں حکم دیا کہ (شہر کے) دروازے میں (داخل ہونا تو) سجدہ کرتے ہوئے داخل ہونا اور یہ بھی حکم دیا کہ ہفتے کے دن (مچھلیاں پکڑنے) میں تجاویز (یعنی حکم کے خلاف) نہ کرنا۔ غرض ہم نے ان سے مضبوط عہد لیا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 154
  • پارہ 6
  • صفحہ 102

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جب یہود نے کہا تھا کہ توریت کے حکم سخت ہیں ہم نہیں مانتے تو اس وقت کوہ طور کو زمین سے اٹھا کر ان کے سروں پر معلق قائم کر دیا تھا کہ ان حکموں کو قبول کرو اور مضبوطی سے پکڑو ورنہ پہاڑ ڈالا جاتا ہے۔ یہود کو حکم ہوا تھا کہ شہر میں داخل ہو سجدہ کر کے اور سر جھکائے ہوئے انہوں نے سجدہ کے بدلے سرین پر سرکنا اور پھسلنا شروع کیا۔ جب شہر میں پہنچے تو ان پر طاعون پڑا دوپہر میں قریب ستر ہزار کے مر گئے۔ یہودیوں کو حکم تھا کہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَرَفَعْنَااور اٹھایا ہم نےwarafaʿnā
  2. فَوْقَهُمُان پرfawqahumu
  3. ٱلطُّورَکوہ طور کوl-ṭūra
  4. بِمِيثَـٰقِهِمْان سے میثاق لینے کے لئیےbimīthāqihim
  5. وَقُلْنَااور کہا ہم نےwaqul'nā
  6. لَهُمُان کے لیےlahumu
  7. ٱدْخُلُوا۟داخل ہوجاؤud'khulū
  8. ٱلْبَابَدروازے میںl-bāba
  9. سُجَّدًۭاسجدہ کرتے ہوئےsujjadan
  10. وَقُلْنَااور کہا ہم نےwaqul'nā
  11. لَهُمْان کے لیےlahum
  12. لَانہlā
  13. تَعْدُوا۟تم زیادتی کروtaʿdū
  14. فِىمیںfī
  15. ٱلسَّبْتِسبت میں۔ ہفتے کے بارے میںl-sabti
  16. وَأَخَذْنَااور لیا ہم نےwa-akhadhnā
  17. مِنْهُمان سےmin'hum
  18. مِّيثَـٰقًاپختہ عہدmīthāqan
  19. غَلِيظًۭاپکاghalīẓan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں