مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 158

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

بل رفعه الله اليه وكان الله عزيزا حكيما

بلکہ خدا نے ان کو اپنی طرف اٹھا لیا۔ اور خدا غالب اور حکمت والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 158
  • پارہ 6
  • صفحہ 103

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اللہ تعالیٰ ان کےقول کی تکذیب فرماتا ہے کہ یہودیوں نے نہ عیسٰیؑ کو قتل کیا نہ سولی پر چڑھایا یہود جو مختلف باتیں اس بارہ میں کہتے ہیں اپنی اپنی اٹکل سےکہتے ہیں اللہ نے ان کو شبہ میں ڈال دیا۔ خبر کسی کو بھی نہیں۔ حضرت عیسٰیؑ آسمان پر اٹھا لئے گئے: واقعی بات یہ ہے اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسٰیؑ کو آسمان پر اٹھا لیا۔ اور اللہ تعالیٰ سب چیزوں پر قادر ہے اور اس کے ہر کام میں حکمت ہے قصہ یہ ہوا کہ جب یہودیوں نے حضرت مسیحؑ کے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. بَلبلکہbal
  2. رَّفَعَهُاٹھا لیا اس کوrafaʿahu
  3. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  4. إِلَيْهِ ۚاپنی طرفilayhi
  5. وَكَانَاور ہےwakāna
  6. ٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahu
  7. عَزِيزًازبردستʿazīzan
  8. حَكِيمًۭاحکمت والاḥakīman

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں