مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 161

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٦١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واخذهم الربا وقد نهوا عنه واكلهم اموال الناس بالباطل واعتدنا للكافرين منهم عذابا اليما

اور اس سبب سے بھی کہ باوجود منع کئے جانے کے سود لیتے تھے اور اس سبب سے بھی کہ لوگوں کا مال ناحق کھاتے تھے۔ اور ان میں سے جو کافر ہیں ان کے لئے ہم نے درد دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 161
  • پارہ 6
  • صفحہ 103

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہود کی اگلی پچھلی سخت سخت شرارتیں ذکر فرما کر جس سے ان کی سرکشی اور ان کا گناہوں پر دلیر ہونا ظاہر ہو گیا اب فرماتے ہیں کہ اسی واسطے ہم نے ان پر شریعت بھی سخت رکھی کہ ان کی سرکشی ٹوٹے تو اب یہ شبہ نہ رہا کہ تحریم طیبات تو ان پر توریت میں کی گئ تھی اور حضرت عیسٰیؑ سے مخالفت کرنا اور حضرت مریمؑ پر تہمت لگانا نزول توریت کے بہت بعد میں ہوا تو سزا جرم سے مقدم کیسے ہو گئ۔ اس تمام رکوع کا خلاصہ یہ ہوا کہ حضرت موسٰیؑ کے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَخْذِهِمُاور بوجہ ان کے لینے کےwa-akhdhihimu
  2. ٱلرِّبَوٰا۟سود کوl-riba
  3. وَقَدْحالانکہ تحقیقwaqad
  4. نُهُوا۟وہ روکے گئے تھےnuhū
  5. عَنْهُاس سےʿanhu
  6. وَأَكْلِهِمْاور بوجہ ان کے کھانے کےwa-aklihim
  7. أَمْوَٰلَمالamwāla
  8. ٱلنَّاسِلوگوں کےl-nāsi
  9. بِٱلْبَـٰطِلِ ۚباطل طریقے سےbil-bāṭili
  10. وَأَعْتَدْنَااور تیار کیا ہم نےwa-aʿtadnā
  11. لِلْكَـٰفِرِينَکافروں کے لیےlil'kāfirīna
  12. مِنْهُمْان میں سےmin'hum
  13. عَذَابًاعذابʿadhāban
  14. أَلِيمًۭادردناکalīman

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں