مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أَعْتَدَتْ

قرآن میں أعتدت

معنی: تیار کیا ہم نے

أعتدت قرآن کی 9 سورتوں کی 14 آیات میں 14 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
14
آیات
14
سورتیں
9
مادّہ
ع ت د

أَعْتَدَتْ

فعل · 14 بار

معنی: تیار کیا ہم نے · دوسرے تراجم: تیار کی ہم نے, اور تیا رکیا ہم نے, اور تیار کیں, اور تیار کی ہم نے

قرآن میں صورتیں

  • وَأَعْتَدْنَا ×7
  • أَعْتَدْنَا ×6
  • وَأَعْتَدَتْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

العتاد: ادخار الشيء قبل الحاجة إليه كالإعداد، والعتيد: المعد والمعد. قال تعالى: هذا ما لدي عتيد

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿أعتدنا للظالمين نارا﴾ [الكهف: 29] أي أحضرنا. ومنه قوله تعالى: ﴿هذا ما لدي عتيد﴾ [ق: 23] أي حاضر ومحضر، يعني أنه مكتوب محصى محضر. وقيل: العتيد: المعتد، وأصله من العتاد وهو ادخار الشيء قبل الحاجة [إليه]. ومنه: ﴿رقيب عتيد﴾ [ق: 18] أي يعتد أعمال العباد. وقيل: ﴿أعتدنا﴾ أعددنا، فأبدل من إحدى الدالين تاء.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ع ت د پر مکمل اندراجات

أعتدت والی آیات

14 میں سے آیات 1–14

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ایسے لوگوں کی توبہ قبول نہیں ہوتی جو (ساری عمر) برے کام کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی موت آموجود ہو تو اس وقت کہنے لگے کہ اب میں توبہ کرتا ہوں اور نہ ان کی (توبہ قبول ہوتی ہے) جو کفر کی حالت میں مریں۔ ایسے لوگوں کے لئے ہم نے عذاب الیم تیار کر رکھا ہے

    سورہ نساء، آیت 4:18
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو خود بھی بخل کریں اور لوگوں کو بھی بخل سکھائیں اور جو (مال) خدا نے ان کو اپنے فضل سے عطا فرمایا ہے اسے چھپا چھپا کے رکھیں اور ہم نے ناشکروں کے لئے ذلت کا عذاب تیار کر رکھا ہے

    سورہ نساء، آیت 4:37
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ بلا اشتباہ کافر ہیں اور کافروں کے لئے ہم نے ذلت کا عذاب تیار کر رکھا ہے

    سورہ نساء، آیت 4:151
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس سبب سے بھی کہ باوجود منع کئے جانے کے سود لیتے تھے اور اس سبب سے بھی کہ لوگوں کا مال ناحق کھاتے تھے۔ اور ان میں سے جو کافر ہیں ان کے لئے ہم نے درد دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے

    سورہ نساء، آیت 4:161
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب زلیخا نے ان عورتوں کی (گفتگو جو حقیقت میں دیدار یوسف کے لیے ایک) چال (تھی) سنی تو ان کے پاس (دعوت کا) پیغام بھیجا اور ان کے لیے ایک محفل مرتب کی۔ اور (پھل تراشنے کے لیے) ہر ایک کو ایک چھری دی اور (یوسف سے) کہا کہ ان کے سامنے باہر آؤ۔ جب عورتوں نے ان کو دیکھا تو ان کا رعب (حسن) ان پر (ایسا) چھا گیا کہ (پھل تراشتے تراشتے) اپنے ہاتھ کاٹ لیے اور بےساختہ بول اٹھیں کہ سبحان الله (یہ حسن) یہ آدمی نہیں کوئی بزرگ فرشتہ ہے

    سورہ یوسف، آیت 12:31
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یہ بھی (بتاتا ہے) کہ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اُن کے لئے ہم نے دکھ دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:10
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کہہ دو کہ (لوگو) یہ قرآن تمہارے پروردگار کی طرف سے برحق ہے تو جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کافر رہے۔ ہم نے ظالموں کے لئے دوزخ کی آگ تیار کر رکھی ہے جس کی قناتیں ان کو گھیر رہی ہوں گی۔ اور اگر فریاد کریں گے تو ایسے کھولتے ہوئے پانی سے ان کی دادرسی کی جائے گی (جو) پگھلے ہوئے تانبے کی طرح (گرم ہوگا اور جو) مونہوں کو بھون ڈالے گا (ان کے پینے کا) پانی بھی برا اور آرام گاہ بھی بری

    سورہ کہف، آیت 18:29
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا کافر یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ ہمارے بندوں کو ہمارے سوا (اپنا) کارساز بنائیں گے (تو ہم خفا نہیں ہوں گے) ہم نے (ایسے) کافروں کے لئے جہنم کی (مہمانی) تیار کر رکھی ہے

    سورہ کہف، آیت 18:102
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بلکہ یہ تو قیامت ہی کو جھٹلاتے ہیں اور ہم نے قیامت کے جھٹلانے والوں کے لئے دوزخ تیار کر رکھی ہے

    سورہ فرقان، آیت 25:11
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور نوح کی قوم نے بھی جب پیغمبروں کو جھٹلایا تو ہم نے انہیں غرق کر ڈالا اور لوگوں کے لئے نشانی بنا دیا۔ اور ظالموں کے لئے ہم نے دکھ دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے

    سورہ فرقان، آیت 25:37
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو تم میں سے خدا اور اس کے رسول کی فرمانبردار رہے گی اور عمل نیک کرے گی۔ اس کو ہم دونا ثواب دیں گے اور اس کے لئے ہم نے عزت کی روزی تیار کر رکھی ہے

    سورہ احزاب، آیت 33:31
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو شخص خدا پر اور اس کے پیغمبر پر ایمان نہ لائے تو ہم نے (ایسے) کافروں کے لئے آگ تیار کر رکھی ہے

    سورہ فتح، آیت 48:13
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے قریب کے آسمان کو (تاروں کے) چراغوں سے زینت دی۔ اور ان کو شیطان کے مارنے کا آلہ بنایا اور ان کے لئے دہکتی آگ کا عذاب تیار کر رکھا ہے

    سورہ ملک، آیت 67:5
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہم نے کافروں کے لئے زنجیر اور طوق اور دہکتی آگ تیار کر رکھی ہے

    سورہ دہر، آیت 76:4