مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 3

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وان خفتم الا تقسطوا في اليتامى فانكحوا ما طاب لكم من النساء مثنى وثلاث ورباع فان خفتم الا تعدلوا فواحدة او ما ملكت ايمانكم ذلك ادنى الا تعولوا

اور اگر تم کو اس بات کا خوف ہو کہ یتیم لڑکیوں کے بارےانصاف نہ کرسکوگے تو ان کے سوا جو عورتیں تم کو پسند ہوں دو دو یا تین تین یا چار چار ان سے نکاح کرلو۔ اور اگر اس بات کا اندیشہ ہو کہ (سب عورتوں سے) یکساں سلوک نہ کرسکو گے تو ایک عورت (کافی ہے) یا لونڈی جس کے تم مالک ہو۔ اس سے تم بےانصافی سے بچ جاؤ گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 3
  • پارہ 4
  • صفحہ 77

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

احادیث صحیحہ میں منقول ہے کہ یتیم لڑکیاں جو اپنے ولی کی تربیت میں ہوتی تھیں اور وہ لڑکی اس ولی کے مال اور باغ میں بوجہ قرابت باہمی شریک ہوتی تو اب دو صورتیں پیش آتیں کبھی تو یہ ہوتا کہ ولی کو اس کا جمال اور مال دونوں مرغوب ہوتے تو وہ ولی اس سے تھوڑے سے مہر پر نکاح کر لیتا کیونکہ دوسرا شخص اس کی لڑکی کا حق مانگنے والا تو کوئی ہے ہی نہیں اور کبھی یہ ہوتا کہ یتیم لڑکی کی صورت تو مرغوب نہ ہوتی مگر ولی یہ خیال کر تا کہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِنْاور اگرwa-in
  2. خِفْتُمْڈرو تم۔ خوف ہو تم کوkhif'tum
  3. أَلَّاکہ نہallā
  4. تُقْسِطُوا۟تم انصاف کرسکو گےtuq'siṭū
  5. فِىمیںfī
  6. ٱلْيَتَـٰمَىٰیتیموں (یتیموں کے بارے میں)l-yatāmā
  7. فَٱنكِحُوا۟تو نکاح کرلوfa-inkiḥū
  8. مَاجوmā
  9. طَابَپسند آئیںṭāba
  10. لَكُمتم کوlakum
  11. مِّنَسےmina
  12. ٱلنِّسَآءِعورتوں میںl-nisāi
  13. مَثْنَىٰدو دوmathnā
  14. وَثُلَـٰثَاور تین تینwathulātha
  15. وَرُبَـٰعَ ۖاور چار چارwarubāʿa
  16. فَإِنْپھر اگرfa-in
  17. خِفْتُمْڈروتمkhif'tum
  18. أَلَّاکہ نہallā
  19. تَعْدِلُوا۟تم عدل کرو گےtaʿdilū
  20. فَوَٰحِدَةًتو ایک ہی ہےfawāḥidatan
  21. أَوْیاaw
  22. مَاجن کےmā
  23. مَلَكَتْمالک ہوئےmalakat
  24. أَيْمَـٰنُكُمْ ۚتمہارے دائیں ہاتھaymānukum
  25. ذَٰلِكَیہdhālika
  26. أَدْنَىٰٓزیادہ قریب ہے (اس بات کے)adnā
  27. أَلَّاکہ نہallā
  28. تَعُولُوا۟تم ایک طرف جھک جاؤ گے۔ تم بےانصافی کرو گے۔ عیالدارانہ بن جاؤtaʿūlū

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں