مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 35

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وان خفتم شقاق بينهما فابعثوا حكما من اهله وحكما من اهلها ان يريدا اصلاحا يوفق الله بينهما ان الله كان عليما خبيرا

اور اگر تم کو معلوم ہو کہ میاں بیوی میں ان بن ہے تو ایک منصف مرد کے خاندان میں سے اور ایک منصف عورت کے خاندان میں سے مقرر کرو وہ اگر صلح کرا دینی چاہیں گے تو خدا ان میں موافقت پیدا کردے گا کچھ شک نہیں کہ خدا سب کچھ جانتا اور سب باتوں سے خبردار ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 35
  • پارہ 5
  • صفحہ 84

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اے مسلمانو اگر تم کو اندیشہ ہو کہ خاوند اور عورت میں مخالفت اور ضد ہے وہ اپنے باہمی نزاع کو خود نہ سلجھا سکیں گے تو تم کو چاہئے کہ ایک منصف مرد کے اقارب میں سے اور ایک منصف عورت کے اقارب میں سے مقرر کر کے بغرض فیصلہ زوجین کے پاس بھیجو کیونکہ اقارب کو ان کے حالات بھی زیادہ معلوم ہوں گے اور ان سے خیر خواہی کی بھی زیادہ امید ہے یہ دونوں منصف احوال کی تحقیق کریں گے اور جس کا جتنا قصور دیکھیں گے اس کو سمجھا کر باہم…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِنْاور اگرwa-in
  2. خِفْتُمْڈرو تمkhif'tum
  3. شِقَاقَدشمنی سے۔ اختلاف سےshiqāqa
  4. بَيْنِهِمَاان دونوں کے درمیانbaynihimā
  5. فَٱبْعَثُوا۟تو مقرر کروfa-ib'ʿathū
  6. حَكَمًۭاایک منصفḥakaman
  7. مِّنْسےmin
  8. أَهْلِهِۦاس مرد کے گھروالوں میں سےahlihi
  9. وَحَكَمًۭااور ایک منصفwaḥakaman
  10. مِّنْمیں سےmin
  11. أَهْلِهَآاس عورت کے گھروالوںahlihā
  12. إِناگرin
  13. يُرِيدَآوہ دونوں چاہیں گےyurīdā
  14. إِصْلَـٰحًۭاا صلاح کرناiṣ'lāḥan
  15. يُوَفِّقِموافقت پیدا کرے گاyuwaffiqi
  16. ٱللَّهُاللہl-lahu
  17. بَيْنَهُمَآ ۗان دونوں کے درمیانbaynahumā
  18. إِنَّبیشکinna
  19. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  20. كَانَہےkāna
  21. عَلِيمًاعلم والاʿalīman
  22. خَبِيرًۭاخبر رکھنے والاkhabīran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں